Inquilab Logo Happiest Places to Work

ریما کاگتی اور سوناکشی سنہا کی ویب سیریز ’’دھاڑ ۲‘‘ کی شوٹنگ دسمبر میں شروع ہوگی

Updated: August 23, 2025, 4:06 PM IST | Mumbai

ریما کاگتی نے سوناکشی سنہا کی ویب سیریز ’’دھاڑ ۲‘‘کی اسکرپٹ مکمل کر لی ہے جس کی شوٹنگ دسمبر ۲۰۲۵ء میں شروع ہوگی۔یاد رہے کہ ’’دھاڑ ‘‘ کا سیزن ون ۲۰۲۳ء میں ریلیز کیا گیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے مثبت ردعمل موصول ہوا تھا۔

Sonakshi Sinha plays the role of SI Anjali Bhatt in "Dahaar 2". Photo: INN
سوناکشی سنہا نے ’’دہاڑ ۲‘‘ میں ایس آئی انجلی بھٹ کا کردار نبھایا ہے۔ تصویرـ : آئی این این

۲۰۲۳ء میں سوناکشی سنہا اور وجئے ورما کے ساتھ ہٹ ویب سیریز اور ’’سپر بوائز آف مالیگاؤں‘‘ کی کامیابی کے بعد فلمساز ریما کاگتی نے ’’دھاڑ  ۲‘‘ کی اسکرپٹ پر کام کرنے کی شروعات کی ہے۔ اب ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ویب سیریز کی اسکرپٹ مکمل کی جاچکی ہے اور ریما کاگتی ’’دھاڑ ۲‘‘ کیلئے سوناکشی سنہا کے ساتھ شراکت داری کریں گی۔پورٹل کے مطابق ’’ریما کاگتی نے سیریز کا پلاٹ مکمل کر لیا ہے اور شوٹنگ ۲۵؍ ستمبر ۲۰۲۵ء سے شروع ہوگی ۔ فلم کی اسکرپٹ مکمل ہوچکی ہے اور فلم پری پروڈکشن کے مرحلے میں ہے۔ سیریز میں سناکشی سنہا ایس آئی انجلی بھٹ کے اپنے کردار کو دہرائیں گی جبکہ دیگر اداکاروں کی کاسٹنگ باقی ہے۔ ’’دھاڑ ایک‘‘ کی طرح ہی ’’دھاڑ  ۲‘‘ میں بھی ایک مضبوط اداکار کو ویلن کا کردار دیا جائے گا جبکہ کاسٹنگ کا عمل جاری ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ستمبر میں او ٹی ٹی پر کاجول کی ’’دی ٹرائل ۲‘‘ اور آرین خان کی ’’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘‘ ٹکرائیں گی

قبل ازیں دی ہالی ووڈ رپورٹ انڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ امیزون نے ’’دھاڑ ۲‘‘ کو منظوری دےدی ہے اور ٹیم اسکرپٹ پر کام کر رہی ہے۔ پرائم ویڈیو سیزن ون کی طرح ہی سیزن ۲؍ کو بھی بڑے پیمانے پر ریلیزکرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ سیریز پر کام جاری ہے اور ٹیم جلد ہی شوٹنگ کے اوقات بھی طے کر لے گی۔اس رپورٹ میں یہ سوناکشی سنہاکے ایس آئی انجلی کے کردار میں لوٹنے کی تصدیق نہیں کی گئی تھی جو اب کی جاچکی ہے۔‘‘سیریز کے سیزن ون کی طرح ہی سیزن ۲؍ کی ہدایتکاری بھی ریما کاگتی اور روچیکا اوبرائے انجام دیں گے۔ یاد رہے کہ سیریز کے سیزن ون میں سوناکشی سنہا، وجئے ورما اور سوہم شاہ نے کلیدی کردار نبھائے تھے۔اس سیریز کو حقیقی سیریل کلر موہن کمار کی زندگی سے متاثر ہوکر بنایا گیا تھا جنہیں ’’سائینائیڈموہن‘‘ کے طور پر بھی جانا جاتا تھا۔ ’’دھاڑ ۲‘‘ برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پریمیر ہونے والا پہلا ہندوستانی شوبن گیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK