ستمبر میں او ٹی ٹی پر کاجول کی ’’دی ٹرائل ۲‘‘ اور آرین خان کی ’’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘‘ ٹکرائیں گی
Updated: August 23, 2025, 3:50 PM IST
| Mumbai
کاجول کی ویب سیریز ’’دی ٹرائل‘‘ کے سیزن ۲؍ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے جو ۱۸؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ یاد رہے کہ آرین خان کی ویب سیریز ’’بی او بی‘‘بھی اسی دوران نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ہے۔ او ٹی ٹی پرکاجول کی ویب سیریز اور آرین خان کی ویب سیریز کا سخت مقابلہ متوقع ہے۔
تصویر: آئی این این
۲۰۲۳ء میں کاجول نے جیو ہاٹ اسٹارکی ’’دی ٹرائل‘‘ سے اپنے ویب سیریز کے کریئر کی شروعات کی تھی جو امریکہ کے ہٹ شو ’’دی گڈ وائف‘‘ کا ہندی ری میک تھی۔ اب دو سال بعد کاجول ’’دی ٹرائل‘‘ کے سیزن ۲؍ سے واپس آرہی ہیں جس میں جیشو سین گپتا، کبیرا سیت اور علی خان کلیدی کردار نبھائیں گے جنہوں نے سیریز کے پہلے سیز ن میں بھی اداکاری کی تھی۔
کاجول کے ’’دی ٹرائل‘‘ کے سیزن ۲؍ سے مارک اثرانی کی مین اسٹریم بالی ووڈ میں واپسی ’’دی ٹرائل‘‘ کے سیز ون کی ہدایتکاری سپرن ورمانے کی تھی جبکہ سیزن ۲؍ کی ہدایتکاری ’’پگلیٹ‘‘ اور ’’گیارہ گیارہ ‘‘ کے سیزن ون (۲۰۲۴ء )کیلئے مشہور ہدایتکار امیش بشٹ انجام دیں گے۔ ویب سیریز کے سیزن ۲؍ میں کاجول نے نویونکا سین گپتا کا کردار نبھایا ہے جن کا اپنے شوہر کے ساتھ تنازع ہے اور جو مشہور وکیل (جس کاکردار اثرانی نے نبھایا ہے)کے خلاف ایک ہائی پروفائل کیس لڑ رہی ہیں۔ علاوہ ازیں نویونکا اور وشل (علی خان) کےدرمیان معاشقہ بھی دکھایا گیا ہے۔ جیو ہاٹ اسٹار نے سیریز کے سیزن ۲؍ کا ٹریلر ریلیز کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’پیار اور ڈھوکے کے اس ٹرائل میں، نونویونکاخود وک چنے گی یااپنے فرض کو۔‘‘
کاجول کی ویب سیریز بمقابلہ آرین خان کی ویب سیریز ’’دی ٹرائل‘‘کا سیزن ۲؍ ۱۹؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز کیا جائے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی وقت آرین خان کی ویب سیریز ’’بی او بی‘‘ ۱۸؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہونےوالی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ او ٹی ٹی پر آرین خان اور کاجول کی ویب سیریز کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا۔ ’’دی ٹرائل‘‘ کا سیزن ۲؍ جیو ہاٹ اسٹارجبکہ ’’بی او بی‘‘ نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔
This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience
and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree
to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK