Updated: August 23, 2025, 5:01 PM IST
| Mumbai
اداکارہ ڈیزی شاہ نے فلم سیٹ پر سلمان خان کے لڑکیوں کے مناسب اندازمیں لباس زیب تن کرنے کے متعلق گفتگو کرتےہوئے کہا کہ ’’سلمان خان کا ایک قانون ہےکہ ان کے سیٹ پر کام کرنے والی ہر لڑکی مناسب لباس زیب تن کرے گی۔‘‘انہوں نے کہا کہ ’’سلمان کہتے ہیں کہ لڑکی جتنازیادہ ڈھکی رہے گی، اتنی سندر نظر آئے گی۔‘‘
ڈیزی شاہ۔ تصویر: آئی این این
سلمان خان اس بات کے قائل ہیں کہ ان کے ساتھ کام کرنے والی خاتون مناسب انداز میں لباس زیب تن کریں۔ سلمان خان نے اپنے ساتھ کام کرنے والی خواتین کیلئے مختلف قوانین بنائے ہیں کہ وہ حفاظت کے پیش نظر چھوٹے لباس زیب تن نہیں کریں گے جبکہ ان کی فلموں میں آئی ٹم نمبر میں خواتین کو چھوٹے لباس میں دکھایا جاتاہے۔ حال ہی میں ڈیزی شاہ،جنہوں نے سلمان خان کے ساتھ فلم ’’جے ہو‘‘ سے اپنے فلمی کریئر کا آغاز کیاتھا،سے پوچھا گیا کہ ’’سلمان خان نے سیٹ پر خواتین کیلئے کس طرح ایک محفوظ ماحول بنایا ہے؟‘‘ڈیزی شاہ نے کہا کہ سلمان خان یقین رکھتے ہیں کہ خواتین کو فلموںمیں ’’نمائش ‘‘ کے طور پر نہیں دکھایا جانا چاہئے۔ ان کے مطابق لڑکی کو جتنا ڈھکوگے اتنی ہی زیادہ سندردکھے گی۔‘‘
انہوں نے ایک واقعہ بیان کیا جس میں انہیں خود کو کور اپ کرنے کیلئے کہا گیا تھا۔ڈیزی شاہ نے کہا کہ ’’مجھے ایک لباس زیب تن کرنا تھا، یہ صبح کا ایک منظر تھا اور میں ویسےہی سو کر اٹھی تھی۔ انہیں (سلمان خان) میرا لباس تھوڑا عجیب لگا جس پر انہوں نے کہا کہ ’’انہیں کمبل سے کور کیجئے۔‘‘سلمان خان کے مطابق یہ نائٹ ڈریس کافی چھوٹا تھا۔‘‘ قبل ازیں پلک تیواری سے سلمان خان کے خواتین پر لباس زیب تن کرنے کے نظریات کے متعلق بھی سوال کیا گیا تھا۔ انہوں نے سدھارتھ کنن کو بتایا کہ ’’جب میں سلمان سر کے ساتھ ’’انتم‘‘ میں کام کر رہی تھی تو انہوں نے ایک قانون بنایا تھا کہ ان کے سیٹ پرکام کرنے والی ہر لڑکی ایسا لباس زیب تن کرے گی جس کی نیک لائن ہوگی، تمام لڑکیاں مناسب انداز میں لباس زیب تن کریں گی، اچھی لڑکیوں کی طرح۔‘‘ڈیزی شاہ نے مزید کہا کہ ’’ سلمان خان روایت پسند ہیں۔ وہ ایسے ہیں کہ جو پہننا ہے پہنو لیکن ان کا کہنا یہ بھی ہے کہ تمام لڑکیوں کو حفاطت میں رہنا چاہئے۔ان کا ماننا ہے کہ لڑکیوں کو ہمیشہ محفوظ رہنا چاہئے۔‘‘
کام کے محاذ پر سلمان خان نے اپنی جنگی ڈراما فلم ’’بیٹل آف گلوان‘‘ کی شوٹنگ لداخ میں شروع کر دی ہے۔ یاد رہےکہ اس فلم میں سلمان خان اور چتراگندا سنہا کلیدی کردار نبھائیں گے۔ علاوہ ازیں زین شاہ، انکو بھاٹی، ہرشیل شاہ اور ابھیلاش چودھری بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔’’بیٹل آف گلوان‘‘ جون ۲۰۲۰ء میں ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان لداخ کی گلوان ویلی تنازع میں ہونے والی جنگ پر مبنی ہے۔