Inquilab Logo

ڈینی ڈینزونگپا نے منفی لیکن عمدہ کردار ادا کرنے پر توجہ مرکوز رکھی

Updated: February 27, 2024, 10:45 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ میں ڈینی کو ایک ایسےملٹی اداکار کے طور پر جانا جاتاہےجنہوں نےہیرو، ویلن اورکیریکٹرایکٹرکے کردار ادا کرکےظرین کو اپنا دیوانہ بنایا ہے۔ ۲۵؍فروری ۱۹۴۸ءکو پیدا ہوئے ڈینی بچپن میں فوج میں کام کرنا چاہتے تھے۔ 

Danny Denzongpa. Photo: INN
ڈینی نے ہمیشہ اچھے رول اداکرنے کی کوشش کی۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ میں ڈینی کو ایک ایسےملٹی اداکار کے طور پر جانا جاتاہےجنہوں نےہیرو، ویلن اورکیریکٹرایکٹرکے کردار ادا کرکےظرین کو اپنا دیوانہ بنایا ہے۔ ۲۵؍فروری ۱۹۴۸ءکو پیدا ہوئے ڈینی بچپن میں فوج میں کام کرنا چاہتے تھے۔ 
 ڈینی ڈینزونگپا کا تعلق سکم ریاست سے ہے۔ ڈینی صر ف ایک اداکار ہی نہیں بلکہ ایک گلوکار اور ہدایت کار بھی ہیں۔ انہوں نے نے بالی ووڈ کی تقریباً۱۹۰؍ہندی فلموں میں کام کیا۔ اس کے علاوہ نیپالی، تمل، بنگالی اور تیلگو فلموں میں بھی ڈینی اپنی اداکاری کے جلوے دکھا چکے ہیں۔ 
 انہوں نےمغربی بنگال سے اعلی کیڈٹ کا ایوارڈ جیتا اور یوم جمہوریہ کے موقع پر پریڈ میں حصہ بھی لیا تھا۔ بعد میں ملک کے ممتاز آرم فورسیزمیڈیکل کالج (اے ایف ایم سی) پونے میں ان کا انتخاب بھی ہو گیالیکن انہی دنوں ان کا رجحان ڈاکٹر بننے کی بجائے اداکاربننے کی طرف ہو گیا اور انہوں نے پونے فلم انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لےلیا۔ ڈینی نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز نیپالی فلم ’سلینو‘ سے کیا جوسپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اس درمیان انہوں نے نیپالی فلموں میں نغمے بھی گائے۔ ۷۰ء کی دہائی میں اداکار بننے کا خواب لئے ڈینی ممبئی آگئے۔ تقریبا تین سال تک جدوجہد کر نے کے بعد انہوں نے ’راكھي، ہتھکڑی، ملاپ، نیا نشہ، ضرورت، نئی دنیا نئے لوگ، چالاک اور خون خون جیسی کئی بی گریڈفلموں میں کام کیا جو باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئیں۔ اس درمیان انہیں گلزار کی سپر ہٹ فلم ’’میرے اپنے‘‘ میں چھوٹاسا کردار ادا کرنے کا موقع ملا۔ 
 اپنےزمانے کی مشہور فلم شعلے کیلئےگبرسنگھ کے رول کیلئے پہلے ڈینی کو آفردیاگیاتھا، لیکن ڈینی فیروزخان کی فلم دھرماتما کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ اس طرح وہ فلم شعلے میں ڈاکو گبر سنگھ کا رول ادا نہیں کرپائے اور یہ رول امجد خان کو مل گیا۔ 
 ڈینی نےمتعدد فلموں میں بہترین اداکاری کرکے اپنی اداکاری کا لوہا منوایا جن میں چور مچائے شور، ۳۶؍ گھنٹے، فقیرہ، سنگرام، کالی چرن، کالا سونا اور دیوتا جیسی فلمیں قابل ذکر ہیں۔ فلم دیوتا جو ۱۹۷۸ء میں ریلیزہوئی تھی ا س کے بعد ڈینی کو فلموں میں بڑے رول ملنے لگے۔ اس کے بعد انہوں نے بڑے بجٹ کی فلمیں عاشق ہوں بہاروں کا، پاپی، بندش، برننگ ٹرین اور چنوتی میں منفی کردار ادا کئے۔ 
 ۱۹۹۳ءمیں بی آر چوپڑاکی فلم دھندمیں ڈینی نےمعذور اور مایوس شوہر کا کردار ادا کیا تھا اس رول کو ڈینی نے نہایت شاندار طریقے سے نبھایا تھا۔ ۱۹۷۹ءمیں فلم دیوتا کے لئے بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر کے طور پرفلم فیئر ایوارڈکیلئےنامزد گیا۔ اس کے بعد۱۹۸۵ءمیں انہیں فلم قانون کیا کرے گا کے لئے بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر کے زمرے میں فلم فیئر ایواڑ کے لئے نامزد کیا گیا۔ 
 ڈینی کو فلم صنم بے فا (۱۹۹۲ءاور خداگواہ (۱۹۹۳ء) کیلئے معاون اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ ڈینی کو ۱۹۹۵ء میں کرانتی ویر، وجے پتھ، ۱۹۹۶ءمیں برسات اور۱۹۹۷ءمیں فلم گھاتک کے لئے بیسٹ ویلن کے لئے نامزد کیا جاچکا ہے۔ 
 ڈینی نے۲۰۰۳ءسے فلموں میں کا م نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کی خواہش تھی کہ وہ ایک مختلف اور دمدار رول کریں چاہے وہ منفی کردار ہی کیوں نہ ہو۔ انہوں نے۲۰۰۳ء سے ۲۰۰۹ءتک صرف ۱۰؍ فلموں میں ہی کام کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK