Inquilab Logo Happiest Places to Work

داستان مہاتما: گاندھی جینتی پر یک نفری ڈراما

Updated: October 02, 2023, 10:32 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

 گاندھی جینتی کے موقع پرپیر ۲؍اکتوبر کوشام ۷؍ بجےاندھیری ویسٹ میں واقع کیربین بلڈنگ کمپائونڈ میں مجیب خان کی ہدایتکاری میں یک نفری ڈراما ’داستان مہاتما‘ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

Yaktarath Shrivastava, Rohini Hatangari and Mujeeb Khan.Photo. INN
یکتارتھ شری واستو، روہنی ہتنگڑی اور مجیب خان۔ تصویر:آئی این این

گاندھی جینتی کے موقع پرپیر ۲؍اکتوبر کوشام ۷؍ بجےاندھیری ویسٹ میں واقع کیربین بلڈنگ کمپائونڈ میں مجیب خان کی ہدایتکاری میں یک نفری ڈراما ’داستان مہاتما‘کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس کا انعقاد صابو صدیق کالج کی اولڈ اسٹوڈنٹس اسو سی ایشن کی گولڈن جوبلی تقریبات کی مناسبت سے کیا جارہا ہے۔ اس مناسبت سےمشہور سماجی خدمت گار محمد پٹیل کی خدمات کے اعتراف میں ایک تقریب منعقد کی گئی ہے جس میں یہ ڈراما پیش کیا جائے گا۔
اس ڈرامےکو فلم گاندھی میں کستوربا کا کردار ادا کرنےوالی ’روہنی ہتنگڑی‘،صحافی جیوتی وینکٹیش، کامیڈین سنیل پال کے علاوہ اردو اور ہندی کےکئی ادیب شاعروں اور کوی دیکھ اور سراہ چکے ہیں۔مرکزی کردار میں آئیڈیا کےسینئراداکار یکتارتھ شری واستو ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK