• Tue, 18 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دپیکا نے۸؍گھنٹے کی شفٹ کا مطالبہ کیا، شوہر رنویر نے۱۸؍ گھنٹے کام کیا

Updated: November 18, 2025, 9:07 PM IST | Mumbai

رنویر سنگھ کی فلم ’’دُھرندھر‘‘ کے ہدایتکار آدتیہ دھر نے اپنی ٹیم کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے فلم کی تیاری کے دوران۱۶۔۱۸؍ گھنٹوں تک کام کیا۔رنویر سنگھ کی آنے والی فلم کا ٹریلر آج ریلیز کر دیا گیا۔ ٹریلر نے فلم کے لیے شائقین کی توقعات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

Deepika And Ranveer.Photo:INN
دپیکا اور رنویر۔تصویر:آئی این این

ٹریلر لانچ کے موقع پر ڈائریکٹر آدتیہ دھر نے کام کے اوقات کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح  فلم ’’دُھرندھر‘‘ٹیم نے۱۶۔۱۸؍ گھنٹے کام کیا۔سبھی نے ۱۶۔۱۸؍ گھنٹوں تک کام کیا۔ٹریلر لانچ ایونٹ کے دوران ڈائریکٹر آدتیہ دھر نے پوری ٹیم کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ کاسٹ اور عملے نے ہر روز بہت طویل گھنٹے کام کیا۔ اداکاروں سے لے کر ایچ او ڈیز اور اسسٹنٹس سے لے کر اسپاٹ بوائز تک، ہر کوئی ایسا ہی تھا۔ہم اس فلم کے لیے اپنی طرف سے پوری کوشش کی ہے۔ ہم نے ڈیڑھ سال تک روزانہ ۱۸؍گھنٹے کام کیا۔ کسی نے مصروفیت کے بارے میں شکایت نہیں کی۔ آپ ہمیں ہماری ضرورت سے زیادہ کام کروا رہے ہیں۔ سبھی  نے اپنا  سو فیصد دیا۔ اس طرح یہ فلم بنی۔

یہ بھی پڑھئے:یہ مجھے چور کی طرح دکھاتاہے: سمیر وانکھیڈے نے بیڈز آف بالی ووڈ کے تعلق سے کہا

دپیکا نے ۸؍ گھنٹے کا مطالبہ کیا
رنویر سنگھ کی فلم کے ہدایتکار کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دپیکا پڈوکون کے ۸؍ گھنٹے کام کے مطالبے نے پوری انڈسٹری میں بحث چھیڑ دی ہے۔ اگرچہ دپیکا پڈوکون کے آٹھ گھنٹے کام   کے مطالبے کی وجہ سے وہ کچھ بڑی فلموں سے محروم ہوگئیں، وہ اپنے موقف پر قائم ہیں۔ دن میں  ۱۸؍ گھنٹے کام کرنے کے بارے میں آدتیہ دھر کا بیان ایک اور بحث کو جنم دے سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:امریکہ چینی قرضوں کا سب سے بڑا وصول کنندہ قرار

فلم ۵؍دسمبر کو ریلیز ہوگی
آدتیہ دھر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’دھرندھر‘‘ ۵؍دسمبر ۲۰۲۵ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔ فلم میں اکشے کھنہ، آر مادھون، ارجن رامپال، سنجے دت اور سارہ ارجن نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

ٹریلر کے بارے میں بات کریں تو اس کاآغاز ارجن رامپال کے منظر سے شروع ہوتاہے جو اس فلم میں آئی سی آئی افسر میجر اقبال کا کردار نبھایاہے اور انہیں موت کا فرشتہ قرا ر دیا گیا ہے۔ اس کے بعد اکشے کھنہ کے کیریکٹر رحمان ڈکیت کی باری آتی ہے جنہیں انتہائی شدت پسند بتایا گیاہے۔  ان دونوں کے بعد سنجے دت کے کیریکٹر ایس پی چودھری اسلم کے  بارے میں بتایا گیا ہےجوکہ خون کی ہولی کھیلتے ہوئے نظرآتا ہے۔ آر مادھون کا کردار ہندوستانی بتایا گیا ہے جس کا نام اجے سانیال ہے جوکہ ملک کے نیشنل سیکوریٹی مشیر اجیت ڈووال کے کافی قریب ہے۔ اس کے بعد ٹریلر میں صرف اور صرف ایکشن اور گولہ بارود اور بندوقیں ہی بتائی گئی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK