Inquilab Logo Happiest Places to Work

دپیکا پڈوکون، اللو ارجن اور ایٹلی کمار کی فلم میں ہیروئن کا کردار ادا کریں گی

Updated: May 22, 2025, 5:06 PM IST | Mumbai

دپیکا پڈوکون سندیپ وانگاریڈی کی اگلی فلم ’’ اسپرٹ‘‘ سے نکلنے کے بعد ایٹلی کمار اور اللوارجن کی اگلی فلم میں نظر آئیں گی جسے اب تک کوئی نام نہیں دیا گیا ہے۔ یہ فلم پیرالیل یونیورس پر مبنی ہوسکتی ہے جسے ۷۰۰؍کروڑ روپے کے بجٹ سے تیار کیا گیا ہے۔

Deepika Padukone. Photo: INN
دپیکا پڈوکون۔ تصویر: آئی این این

حال ہی میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ دپیکا پڈوکون فلم ’’اینیمل‘‘ کے ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا کے ساتھ اپنی متوقع فلم ’’اسپرٹ‘‘ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ تاہم، تخلیقی تبدیلیوں کی وجہ سے یہ پروجیکٹ کامیاب نہیں ہوا جن میں خاص طورپربجٹ کے تعلق سے تشویش اورفلم کے شیڈول کا تنازع شامل ہے۔ 

دپیکا پڈوکون سندیپ وانگا ریڈی کی اگلی فلم ’’اسپرٹ ‘‘سے نکل گئی ہیں
دپیکا پڈوکون سندیپ وانگا ریڈی کی اگلی فلم ’’اسپرٹ‘‘ سے نکل گئی ہیں۔ بالی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق ’’سندیپ وانگا ریڈی کو اس وقت جھٹکا لگا جب دپیکا پڈوکون نے ان کی اگلی فلم کیلئے ایک دن میں ۶؍ گھنٹے سے زیادہ شوٹنگ کرنے سے انکار کر دیا۔ صرف اتنا ہی نہیں دپیکا پڈوکون نے فلم کیلئے اپنے کانٹریکٹ میں ترمیم کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ دپیکا پڈوکون نے کہا تھا کہ اگرشوٹنگ کو ۱۰۰؍ دنوں سے زیادہ کا عرصہ درکار ہوتا ہے تو انہیں کانٹریکٹ کے علاوہ شوٹنگ کے ہر دن کیلئے اضافی رقم ادا کی جائے گی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: میں ملک کے ہر کونے سے ملنے والی محبت سے سرشار ہوں!: این ٹی آر

دپیکا پڈوکون اللو ارجن اور ایٹلی کمار کی اگلی فلم کا حصہ ہوں گی
تاہم، دپیکا پڈوکون کسی بڑی فلم کیلئے موقع پر انتظار کئے بغیر اللوارجن اور ایٹلی کمار کی اگلی فلم میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں۔ یہ فلم، جسے اب تک کوئی نام نہیں دیا گیا ہے، کے تعلق سے قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ 

مرنال ٹھاکر اور جھانوی کپور۔ تصویر: آئی این این

اس فلم میں مرنال ٹھاکر اور جھانوی کپور بھی نظرآئیں گی
پیپنگ مون کی رپورٹ کے مطابق ’’دپیکا پڈوکون اور ایٹلی کمار گزشتہ کئی ماہ سے پروجیکٹ کے تعلق سے گفتگو کر رہے ہیں اور وہ ۶۰۰؍ کروڑ کی بلاک بسٹر فلم ’’جوان‘‘ کے بعد اپنی اگلی شراکت داری کیلئے تیار ہیں۔ اس فلم میں مرنال ٹھاکر اور جھانوی کپور بھی اداکاری کریں گے۔ فی الحال فلم کی کاسٹنگ جاری ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: آدتیہ چوپڑہ نے رومانی فلموں کے ساتھ شہرت پائی

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’’اللو ارجن اور دپیکا پڈوکون کافی عرصے سے فلم کیلئے شراکت داری کرنے کیلئے تیار ہیں اور اب وہ ایٹلی کمار کی اگلی فلم کاحصہ بننے کیلئے تیار ہیں۔ مبینہ طور پر اس فلم کو ۷۰۰؍ کروڑ روپے کے بجٹ سے تیار کیا جارہا ہے جس کا مقصد انڈسٹری کے دو بڑے اداکاروں کے درمیان کیمسٹری دکھانا ہے۔‘‘ یہ فلم پیرالیل یونیورس کے کانسپٹ پر مبنی ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK