Inquilab Logo Happiest Places to Work

انٹرنیٹ ڈراما میں دلچسپی نہیں: دھرندھر کی کامیابی پر خاموشی کے بعد دپیکا پڈوکون

Updated: April 08, 2026, 5:15 PM IST | Mumbai

فلم ’’دھرندھر: دی ریوینج‘‘ کی ریکارڈ توڑ کامیابی کے بعد اداکارہ دپیکا پڈوکون سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئی تھیں، جہاں بعض صارفین نے الزام لگایا کہ انہوں نے اپنے شوہر رنویر سنگھ کی فلم کو نظر انداز کیا۔ ایک وائرل انسٹاگرام ریل کے جواب میں دپیکا نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فلم سب سے پہلے دیکھی تھی۔

Deepika Padukone and Ranveer Singh. Photo: INN
دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ۔ تصویر: آئی این این

فلم ’’دھرندھر‘‘ اور اس کے سیکوئل ’’دھرندھر: دی ریوینج‘‘ کی باکس آفس پر غیر معمولی کامیابی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث نے جنم لیا، جس کا مرکز اداکارہ دپیکا پڈوکون بن گئیں۔ متعدد صارفین نے یہ دعویٰ کیا کہ دپیکا نے اپنے شوہر رنویر سنگھ کی کامیاب فلم کو کھل کر سراہا نہیں اور اس پر ’’خاموشی‘‘ اختیار کیے رکھی۔ یہ تنازع اس وقت مزید شدت اختیار کر گیا جب ایک انسٹاگرام ریل وائرل ہوئی، جس میں یہ سوال اٹھایا گیا کہ آیا دپیکا پڈوکون نے جان بوجھ کر فلم کی کامیابی کو نظر انداز کیا ہے۔ ریل میں دعویٰ کیا گیا کہ دپیکا فلم کی اسکریننگ میں شریک نہیں ہوئیں بلکہ اگلے دن انہوں نے ریساب ریکھی رام شرما کے کلاسیکل میوزک کنسرٹ میں شرکت کو ترجیح دی۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Culture Circle®️- Asia’s #1 Hype & Luxury App (@culturecircle_)

وائرل ریل کے کیپشن میں لکھا گیا: ’’دپیکا پڈوکون نے صرف ۵۰۰؍ کروڑ کے بجٹ میں ’’خاموش سلوک‘‘ کیا۔ جبکہ ’’دھرندھر ۲‘‘ نے عالمی ریکارڈ توڑ دیے، دپیکا نے اس کے بجائے اپنے سسرال والوں کے ساتھ ستار کنسرٹ کرنے کے لیے پریمیر چھوڑ دیا۔ کوئی پوسٹ، کوئی تعریف نہیں، بس خاموشی ہے۔ کیا وہ صرف انٹرنیٹ پر ڈرامہ کے خلاف بیان دے رہی ہے یا ہدایت کاروں کے خلاف بیان دے رہی ہے؟‘‘
اگرچہ یہ ریل کچھ ہفتے قبل اپ لوڈ کی گئی تھی، تاہم حالیہ دنوں میں اس نے اداکارہ کی توجہ حاصل کی، جس پر انہوں نے براہ راست ردعمل ظاہر کیا۔ دپیکا پڈوکون نے اس ریل پر کمنٹ کیا کہ’’میرے دوست! آخر الذکر (یعنی انٹرنیٹ ڈراما میں مجھے دلچسپی نہیں ہے)۔ پی ایس: مَیں نے آپ سب میں سے، سب سے پہلے فلم دیکھی۔ اب مذاق کا موضوع کون ہے؟‘‘ 

دپیکا کے اس تبصرے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’’آپ کی معلومات کیلئے دپیکا نے ’’دھرندھر‘‘ کا مواد شیئر کیا ہے اور اپنا ریویو بھی پوسٹ کیا ہے۔ پارٹ ۲؍ کے لیے انہوں نے ’’دھرندھر‘‘ کی پرائیویٹ فیملی اسکریننگ کی تھی، ہر چیز کیمروں یا سوشل میڈیا کے لیے نہیں کرنی پڑتی۔‘‘

دوسری جانب فلم ’’دھرندھر: دی ریوینج‘‘ کی باکس آفس کارکردگی بھی غیر معمولی رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق فلم نے ہندوستان میں ۹۰۰؍ کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا ہے، جبکہ عالمی سطح پر اس کی کمائی ۱۵۰۰؍ کروڑ روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ فلم دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندوستانی فلموں میں چوتھے نمبر پر آ گئی ہے۔ اس تمام صورتحال کے باوجود، دپیکا پڈوکون یا رنویر سنگھ کی جانب سے اس تنازعے پر کوئی باضابطہ تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم سوشل میڈیا پر اس موضوع پر بحث کا سلسلہ جاری ہے اور صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK