• Fri, 04 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے یہاں بیٹی کی ولادت

Updated: September 08, 2024, 2:29 PM IST | Mumbai

اداکارہ دپیکا پڈوکون نے۲۰۱۸ ءمیں اٹلی کے لیک کومو میں ایک دلکش تقریب میں رنویر سنگھ کے ساتھ شادی کی تھی۔

Deepika Padukone, Ranveer Singh Blessed With Baby Girl. Photo: INN
دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے یہاں بیٹی کی ولادت۔ تصویر : آئی این این

متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے یہاں اتوار کو بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔ دپیکا نے ۸؍ستمبر کو ممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال میں اپنے بچے کو جنم دیا۔
اس جوڑے کو حال ہی میں ممبئی کے سدھی ونائک مندر میں دیکھا گیا تھا جب انہوں نے ڈیلیوری سے قبل بھگوان گنیش کا آشیرواد حاصل کیا۔ جمعہ کو جوڑے نے اپنے بچے کی آمد سے پہلے آشیرواد حاصل کرنے کیلئے اپنے اہل خانہ کے ساتھ سدھی ونائک مندر کا دورہ کیا۔ یہ ایک خاص لمحہ تھا کیونکہ ان کے ساتھ رنویر کی فیملی بھی شامل تھی۔ 
قبل ازیں رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ بالی ووڈ اداکار ۲۸؍ستمبر کو اپنے بچے کا استقبال کریں گے، لیکن خوشی کا دن کچھ پہلے ہی آگیاجب جوڑے کی گاڑی کو ایچ این ریلائنس اسپتال پہنچتے دیکھا گیا تو جوش اور تجسس بڑھ گیا۔ یہ خبر پہلے پاپرازی نے شیئر کی جو اسپتال کے باہر خوشخبری کا انتظار کر رہے تھے۔ 
پاپرازی مانو منگلانی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیپیکا اور رنویر ہاتھ پکڑے ایک ساتھ مندر پہنچتے نظر آرہے ہیں۔ رنویر، روایتی سفید کرتہ پائجامہ پہنے ہوئے، دپیکا کے ساتھ نظر آئے جو سبز ساڑھی میں خوبصورت لگ رہی تھیں۔ جوڑے نے مندر میں داخل ہوتے ہی اپنے آس پاس کے لوگوں سے گرم جوشی سے ملے، جبکہ سیکوریٹی نے اس بات کو یقینی بنایا کہ سب کچھ آسانی سے چل رہا ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani)

حالی ہی میں بالی ووڈ اسٹار دپیکا پڈوکون نے اپنی پریگننسی کی فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ 
دریں اثنا، کام کے محاذ پر، دیپیکا کو حال ہی میں ‘‘کالکی : اے ڈی ۲۸۹۸‘‘  میں دیکھا گیا تھا۔ اس فلم نے دنیا بھر میں ۱۰۴۱؍کروڑ روپے  کا بزنس کیا تھا جبکہ یہ جوڑی ایک ساتھ روہت شیٹی کی کوپ ڈراما فلم ’’سنگھم اگین‘‘ میں نظر آئیں گی۔ تاہم ،رنویر سنگھ ، فرحان اختر کی طویل عرصے سے انتظار کی جانے والی فلم ’’ڈان ۳‘‘ میں بھی دکھائی دیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK