Inquilab Logo Happiest Places to Work

انڈین ویلز ٹینس: ڈائین پیری نے وینس ولیمز کو حیرت انگیز شکست دی

Updated: March 07, 2026, 10:20 AM IST | California

ٹورنامنٹ کے دیگر میچوں میں کروشیا کی کھلاڑی ڈونا ویکک نے ٹیریزا کوہراکر اگلے رائونڈ میں جگہ بنالی۔

Tennis star Venus Williams serves during a match. Photo: INN
مایہ ناز ٹینس کھلاڑی وینس ولیمز میچ کے دوران سروس کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

فرانس کی ٹینس کھلاڑی ڈائین پیری نے سات بار کی گرینڈ سلیم چمپئن وینس ولیمز کو پہلے راؤنڈ کے مقابلے میں شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے۔ فرانس کی ڈائین پیری نے دو گھنٹے۲۱؍منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں امریکہ کی وینس ولیمز کو تین سیٹوں میں ہرایا۔ اس شکست کے ساتھ ہی وینس کابی این پی پریبا اوپن میں سفر ختم ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ کو انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ وینس ولیمز نے انڈین ویلز میں اپنے ڈیبیو کے ۳۰؍ سال بعد واپسی کی تھی۔ انہوں نے پہلی بار ۱۹۹۶ء میں اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا۔ اِس سال انہیں ٹورنامنٹ کے سنگلز اور ڈبلز ڈرا میں وائلڈ کارڈ انٹری دی گئی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے: پرتھ ٹیسٹ: ہندوستان کی پہلی اننگز ۱۹۸؍ رن پر سمٹ گئی

ٹورنامنٹ کے دیگر میچ میں کروشیا کی ٹینس کھلاڑی ڈونا ویکک نے پہلے راؤنڈ کے مقابلے میں ٹیریزا ویلینٹووا کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔ انڈین ویلز ٹینس گارڈن کے اسٹیڈیم میں کروشیا کی ویکک نے دو گھنٹے ۳۸؍منٹ کے سنسنی خیز مقابلے میں کینیڈا کی ویلینٹووا کو ۶۔ ۷؍ ۷۔ ۶؍سے ہرایا۔ کروشیائی کھلاڑی نے اکتوبر میں چنئی اوپن کے بعد اپنی پہلی ٹور لیول جیت حاصل کرکے دوسرے رائونڈ میں جگہ بنائی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK