Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی پی ایل: اشوک لے لینڈ چنئی سپر کنگز کی اسپانسر بن گئی

Updated: March 07, 2026, 10:21 AM IST | Chennai

اس معاہدہ کے تحت کمرشیل گاڑیاں بنانے والی مشہور کمپنی اشوک لے لینڈ کا لوگو ٹیم کی جرسی پر نظر آئے گا۔

The partnership between CSK and Ashok Leyland was announced at the conference. Photo: INN
سی ایس کے اور اشوک لے لینڈ کی شراکت کا اعلان کانفرنس میں کیا گیا۔ تصویر: آئی این این

ہندوجا گروپ کی کمرشل گاڑیاں بنانے والی مشہور کمپنی اشوک لے لینڈنے پانچ بار کی آئی پی ایل چمپئن چنئی سپر کنگز کے ساتھ بطور آفیشل اسپانسر اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ اس اشتراک کے تحت، آئندہ سیزن کے لیے سی ایس کے کی روایتی زرد جرسی کے سامنے دائیں جانب اشوک لے لینڈکا لوگو نمایاں طور پر نظر آئے گا۔ یہ شراکت داری سی ایس کے اور ہندوجا گروپ کے درمیان دیرینہ تعلقات کا تسلسل ہے، جو گروپ کی ایک اور کمپنی گلف آئل کے ساتھ ۱۵؍ سال سے زائد عرصے سے جاری کامیاب تعاون پر مبنی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ایران کی خواتین فٹ بال ٹیم کو وطن واپسی پر خطرہ: آسٹریلیائی حکومت سے اپیل

اس شراکت داری کا باضابطہ اعلان یہاں ایک پریس کانفرنس میں اشوک لے لینڈ کے چیئرمین دھیرج ہندوجا اور ایم ڈی شینو اگروال نے سی ایس کے کے کپتان رتوراج گائیکواڈ اور ہندوستان کی انڈر ۱۹؍ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان آیوش مہاترے کی موجودگی میں کیا۔ 
اس موقع پر سی ایس کے کی نئی آفیشل جرسی کی نقاب کشائی بھی کی گئی، جو چنئی کی بہترین کارکردگی اور وراثت سے جڑے دو بڑے اداروں کے اتحاد کی علامت ہےکمپنی نے مداحوں کیلئے خاص طور پر ڈیزائن کی گئی ایک فین بس بھی متعارف کرائی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK