• Tue, 10 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شاہی خاندان سے تعلق رکھنے کے باوجود رائما سین نے اداکاری کو اپنا کریئر بنایا

Updated: November 10, 2026, 12:43 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

فلمی دنیا میں اپنی الگ شناخت قائم کرنا ہر کسی کے لیے آسان نہیں ہوتا، لیکن جب کوئی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے کے باوجود اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرتا ہے تو اس کی کہانی مزید دلچسپ ہوجاتی ہے۔

Raima Sen. Photo: INN
رائما سین۔ تصویر: آئی این این

فلمی دنیا میں اپنی الگ شناخت قائم کرنا ہر کسی کے لیے آسان نہیں ہوتا، لیکن جب کوئی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے کے باوجود اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرتا ہے تو اس کی کہانی مزید دلچسپ ہوجاتی ہے۔ اداکارہ رائما سین کا شمار بھی ایسی ہی شخصیات میں ہوتا ہے، جن کا تعلق شاہی خاندان سے ہے، لیکن انہوں نے شاہی زندگی کے بجائے فلمی دنیا کو اپنا میدانِ عمل بنایا۔ رائما سین کے والدبھرت دیو ورما تریپورہ کے شاہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کی دادی ایلا دیوی کوچ بہار کی شہزادی تھیں، جبکہ ان کی چھوٹی بہن گایتری دیوی جے پور کی مہارانی بنی تھیں۔ اس طرح رائما کا خاندانی پس منظر شاہی روایات سے جڑا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان فلموں میں جانا نہیں چاہتے تھے؟ رینوکا شاہانے کا انکشاف

رائما کی والدہ من من سین معروف اداکارہ ہیں، جبکہ ان کی نانی سچترا سین بنگالی سنیما کی عظیم اداکاراؤں میں شمار ہوتی تھیں۔ گھر میں اداکاری سے وابستہ دو نسلوں کی موجودگی نے رائما کے لیے فلمی دنیا سے واقفیت کے دروازے کھول دیے۔ تاہم انہوں نے اپنی شناخت محض خاندانی نام کے سہارے بنانے کے بجائے اپنی اداکاری کے ذریعے مقام حاصل کرنے کی کوشش کی۔رائما نے۱۹۹۹ءمیں فلم ’گاڈ مدر‘ سے اپنے فلمی کریئر کا آغاز کیا۔ اس کے بعد وہ فلم ’دمن‘ میں نظر آئیں۔ بنگالی سنیما میں ریتوپرنا گھوش کی فلم ’چوکھیر بالی‘ میں ایشوریہ رائے کے ساتھ ان کی اداکاری کو خاصی پذیرائی ملی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ’بائیسے شراون‘، ’نوکا ڈوبی‘، ’ہرد مجھارے‘ اور ’ماچھ مشٹی اینڈ مور‘ جیسی بنگالی فلموں میں بھی کام کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK