• Sun, 22 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دیوآنند نے ۶؍دہائیوں تک انڈسٹری پر راج کیا

Updated: December 04, 2025, 3:30 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ہندستانی سنیما میں تقریباً۶؍دہائیوں تک مداحوںکے دلوں پر حکومت کرنے والے سدا بہار اداکار دیو آنند کو اپنے خواب کو شرمندہ تعبیرکرنے کیلئے سخت مشقت کرنی پڑی تھی۔

Dev Anand.Photo:INN
دیوآنند۔ تصویر:آئی این این
ہندستانی سنیما میں تقریباً۶؍دہائیوں تک مداحوںکے دلوں پر حکومت کرنے والے سدا بہار اداکار دیو آنند کو اپنے خواب کو شرمندہ تعبیرکرنے کیلئے سخت مشقت کرنی پڑی تھی۔ پنجاب کے گرداس پور میں ۲۶؍ستمبر ۱۹۲۳ءکو ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئے دھرم دیو پشوری مل آنند عرف دیو آنند نے انگریزی ادب میں اپنی گریجویٹ کی تعلیم۱۹۴۲ءمیں لاہور کے مشہور گورنمنٹ کالج سےمکمل کی۔ دیو آنند اس سے بھی آگے تعلیم حاصل کرنا چاہتے تھے لیکن ان کے والد نےصاف الفاظ میں کہہ دیا کہ ان کے پاس ان کو پڑھانے کیلئےپیسے نہیں ہیں اور اگر وہ آگے تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں تو وہ خود نوکری کریں۔ 
یو آنند نے طے کیا کہ اگر نوکری ہی کرنی ہے تو کیوں نہ فلم انڈسٹری میں قسمت آزمائی جائے۔ ۱۹۴۳ءمیں اپنے خوابوں کی تعبیر کے لئے جب وہ ممبئی پہنچے، اس وقت ان کے پاس محض ۳۰؍ روپے تھےاورممبئی میں ٹھہرنے کے لئے کوئی ان کے پاس کوئی ٹھکانہ بھی نہ تھا۔دیو آنند نے یہاں پہنچ کر ریلوے اسٹیشن کے قریب ہی ایک سستے سے ہوٹل میںکمرہ کرائے پر لے لیا۔ اس کمرے میں ان کے ساتھ ۳؍دیگر افراد بھی رہتے تھے، جو دیو آنند کی طرح فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے کے لئے کوشش کررہے تھے۔ 
بہت کوششوں کے بعد انہیں ملٹری سینسر آفس میں کلرک کی نوکری مل گئی ۔ یہاں انہیں فوجیوں کے خطوط، ان کے گھر والوں کو پڑھ کر سنانا ہوتا تھا۔ ملٹری سینسر آفس میں دیو آنند کو۱۶۵؍روپےتنخواہ ملتی تھی، جس میں سے وہ ۴۵؍روپے اپنے گھر خرچ کے لئے بھیجا کرتےتھے۔ تقریباً ایک سال تک نوکری کرنے کے بعد وہ اپنے بڑےبھائی چیتن آنند کے پاس چلے گئے جو اس وقت ہندستانی ڈراماایسوسی ایشن سے وابستہ تھے۔ انہوں نے دیو آنند کو اپنے ساتھ کام کرنے کا موقع دیا اور دیو آنند نے چھوٹے موٹے کردار ادا کرنا شروع کردیئے۔ ۱۹۴۵ءمیں فلم’ہم ایک ہیں‘سےبطور فلم اداکار دیو آنند نےاپنے فلمی کرئیر کا آغاز کیا۔۱۹۴۸ءمیںفلم ضدی دیو آنند کےفلمی کریئرکی پہلی ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد انہوں نے فلم ڈائریکشن کے شعبے میں قدم رکھا اور نووکیتن بینر کی بنیاد ڈالی۔ نووکیتن کے بینر تلے ۱۹۵۰ءمیںفلم افسر بنائی اسکے بعد۱۹۵۱ء میں انہوں نے فلم بازی بنائی۔
 
 
دیوآنند نے ہالی ووڈ کے تعاون سے ہندی اور انگریزی دونوں زبانوں میں فلم گائیڈ بنائی، جو دیو آنند کے فلمی کریئر کی پہلی رنگین فلم تھی۔ اس فلم کے لئے دیو آنند کو ان کی عمدہ اداکاری کے لئے بہترین اداکار کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بطور ہدایت کار دیو آنند نے کئی فلمیں بنائیں۔ ان فلموں میں۱۹۵۰ءمیںفلم افسر کے علاوہ ہم سفر، ٹیکسی ڈرائیور، ہاؤس نمبر۴۴؍، فنٹوش، کالا پانی، کالا بازار، ہم دونوں، تیرےمیرے سپنے، گائیڈ، اور جوئیل تھیف شامل ہیں۔
دیو آنند کو اداکاری کے لئے۲؍مرتبہ فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ ۲۰۰۱ءمیںایک طرف جہاں دیو آنندکو ہندستان کی جانب سے پدم بھوشن سے نوازا گیا وہیں۲۰۰۲ءمیںہندی سنیما میں بہترین خدمات کے پیش نظر انہیں دادا صاحب پھالکے ایوراڑ سے سرفراز کیا گیا۔ اپنی فلموں سے ایک خاص پہنچان بنانے والا یہ عظیم اداکار تین دسمبر۲۰۱۱ءکو اس دنیاسے رخصت ہوگیا۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK