Inquilab Logo Happiest Places to Work

سدھانت چترویدی اور ترپتی ڈمری کی ’’دھڑک ۲‘‘ کو سینسر بورڈ کی منظوری

Updated: May 24, 2025, 8:26 PM IST | Mumbai

سینٹرل بورڈ آف فلم کلیریفکیشن (سی بی ایف سی) نے سدھانت چترویدی اور ترپتی ڈمری کی فلم ’’دھڑک ۲‘‘ کو منظوری دے دی ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم سماجی امتیاز اور ذات پات پر مبنی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

سینٹرل بورڈ آف فلم کلیریفکیشن (سی بی ایف سی) نےحال ہی میں سدھانت چترویدی اور ترپتی ڈمری کی اگلی فلم ’’دھڑک ۲‘‘ کو منظوری دے دی ہے۔ اس فلم میں سماجی امتیاز اور ذات پات جیسے مسائل سے بحث کی گئی ہے۔ سی بی ایف سی کی وجہ سے فلم کو منظوری نہ ملنے کے سبب اس کی ریلیز کی تاریخ ملتوی کی گئی تھی۔ یہ فلم نومبر ۲۰۲۴ء کو ریلیز ہونے والی تھی۔ بعد ازیں اس کی ریلیز کی تاریخ ملتوی کر کے مارچ ۲۰۲۵ء کردی گئی تھی۔ دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق ’’سی بی ایف سی نے ’’دھڑک ۲‘‘ کو یو اے سرٹیفکیٹ دے دیا ہے۔ تاہم، سی بی ایف سی نے یہ منظوری اس شرط پر دی ہے کہ فلم میں ایجنسی کی جانب سے پیش کی گئی ۱۶؍ ترامیم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھئے: ’’ہیراپھیری ۳‘‘ تنازع: پریش راول نے ۱۱؍ لاکھ روپے لوٹا دیئے

سی بی ایف سی نے کیا کہا
سینٹرل بورڈ آف فلم کلیریفکیشن (سی بی ایف سی) نے اپنی حتمی تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہہ ’’دھڑک ۲‘‘ کے چند مناظر میں ممکنہ طور پر حساس زبان استعمال کی گئی ہے۔ بورڈ نے ہدایتکاروں کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ ذات کیلئے استعمال کئے جانے والے برے الفاظ جیسے ’’ چمار‘‘ اور ’’بھنگی‘‘ وغیرہ کو فلم سے ہٹا کر اسے دیگر موضوع اصطلاحات سے تبدیل کر دے۔’’ دھرم کا کام ہے‘‘ جیسے جملوں کو ’’ پنیا کا کام ہے‘‘ سے تبدیل کیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK