بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی نے کہا ہے کہ آنے والی فلم ’’ دھمال ۴‘‘میں پہلی دھمال جیسی ہی معصومیت اور کامیڈی کا وہی انداز دیکھنے کو ملے گا۔
EPAPER
Updated: July 01, 2026, 8:02 PM IST | Mumbai
بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی نے کہا ہے کہ آنے والی فلم ’’ دھمال ۴‘‘میں پہلی دھمال جیسی ہی معصومیت اور کامیڈی کا وہی انداز دیکھنے کو ملے گا۔
بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی نے کہا ہے کہ آنے والی فلم ’’ دھمال ۴‘‘میں پہلی دھمال جیسی ہی معصومیت اور کامیڈی کا وہی انداز دیکھنے کو ملے گا، جس نے اسے ناظرین کے درمیان ایک کلٹ کامیڈی کا درجہ دلایا تھا۔ ارشد وارثی نے فلم کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی کہانی کے بارے میں زیادہ انکشاف نہیں کر سکتے لیکن اتنا ضرور کہہ سکتے ہیں کہ `’’دھمال۴‘‘ میں پہلی فلم کی وہی معصومیت واپس لوٹے گی۔
یہ بھی پڑھئے:میدان میں شکست، دلوں میں فتح:ایکواڈور کے کوچ کا جذباتی لیکن باوقار استعفیٰ
ارشد وارثی نے دھمال کی پوری ٹیم کو اپنا خاندان بتاتے ہوئے کہا کہ تمام اداکاروں کے ساتھ دوبارہ کام کرنا ہمیشہ ایک خاص تجربہ ہوتا ہے۔ اس بار پوری ٹیم پہلے سے بڑے پیمانے پر ناظرین کو محظوظ کرنے اور انہیں ہنسی سے بھرپور سفر پر لے جانے کے لیے تیار ہے۔
فلم ’’دھمال۴‘‘ ایک زبردست اور جاندار اسٹار کاسٹ کو ایک ساتھ لاتی ہے، جس میں اجے دیوگن، ارشد وارثی، رتیش دیش مکھ، جاوید جعفری اور سنجے مشرا، ایشا گپتا، سنجیدہ شیخ، انجلی آنند، اوپیندر لیمئے، وجے پاٹکر اور روی کشن شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:عامرخان کا ’’لگان‘‘ کے۲۵؍ سال مکمل ہونے پر میلبورن کا دورہ
فلم’’دھمال۴‘‘ کو گلشن کمار اور ٹی سیریز، دیوگن فلمز کے اشتراک سے پیش کر رہے ہیں۔ یہ ٹی سیریز فلمز، ماروتی انٹرنیشنل اور پینورما اسٹوڈیوز کی پروڈکشن ہے۔ ’’دھمال۴‘‘ کی ہدایت کاری اندر کمار نے کی ہے اور اسے اجے دیوگن، بھوشن کمار، کرشن کمار، اشوک ٹھاکیریا، اندر کمار، آنند پنڈت اور کمار منگت پاٹھک نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم۱۰؍ جولائی ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز کے لیے پوری طرح تیار ہے۔