Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈاکٹر اے پی جےعبدالکلام پر مبنی فلم میں دھنش اہم کردار ادا کریں گے

Updated: May 23, 2025, 12:18 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

جنوبی ہندوستانی فلموں کے سپر اسٹار دھنش سلور اسکرین پر سابق صدر جمہوریہ آنجہانی ڈاکٹراے پی جے عبدالکلام کاکردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

Dhanush. Picture: INN
دھنش۔ تصویر: آئی این این

جنوبی ہندوستانی فلموں کے سپر اسٹار دھنش سلور اسکرین پر سابق صدر جمہوریہ آنجہانی ڈاکٹراے پی جے عبدالکلام کاکردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ ڈاکٹراے پی جے عبدالکلام کی زندگی پر ایک بائیوپک بنائی جارہی ہے۔ اس فلم کا اعلان حال ہی میں کانز فلم فیسٹیول ۲۰۲۵ءمیں کیا گیا تھا۔ اس فلم کی ہدایت کاری نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایت کار اوم راوت کریں گے۔ دھنش اس فلم میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کا کردار ادا کریں گے۔ فلم کو ابھیشیک اگروال اور بھوشن کمار (ٹی سیریز) پروڈیوس کررہے ہیں اور اسکرین پلے سائوین کواڈراس نے لکھا ہے۔ 


 پروڈیوسر ابھیشیک اگروال نے کہا، ہم ڈاکٹر اےپی جے عبدالکلام کی ایپک لائف کو بڑے پردےپر لانے کیلئےپرجوش ہیں۔ یہ ہمارے لیے ایک جذباتی لمحہ ہے۔ میں ہندوستانی سنیما کے لیجنڈ ٹی سیریز کے بھوشن جی، اوم راوت جی اور دھنش جی کے ساتھ کام کرنے پر فخرمحسوس کررہا ہوں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK