Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی او ایم کا انسانی بحران کا انتباہ، افغان پاک سرحدی جھڑپوں سے۶۶؍ ہزار بے گھر

Updated: March 05, 2026, 5:06 PM IST | Kabul

آئی او ایم نے انسانی بحران سے خبردار کیا،افغانستان اور پاکستان سرحدی جھڑپوں سے ۶۶؍ ہزار بے گھر ہوگئے ہیں، اور امدادی کارروائیاں معطل ہوگئی ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجر (IOM) نے بدھ کو خبردار کیا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحدپر جاری فوجی جھڑپوں کے باعث مشرقی اور جنوب مشرقی افغانستان میں ایک سنگین انسانی بحران پیدا ہو گیا ہے۔ ان جھڑپوں کے نتیجے میں تقریباً۶۶؍ ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور امدادی کارروائیاں معطل ہو گئی ہیں۔طورخم اور بہرامچہ (خطے کی دو اہم سرحدی گذرگاہیں) پر سیکورٹی خدشات کے باعث سرحدی کارروائیاں معطل ہیں۔تنظیم نے تصدیق کی ہے کہ صوبہ ننگرہار میں اس کا ایک ٹرانزٹ مرکز بھی لڑائی کے دوران شدید متاثر ہوا ہے۔تنظیم کے مطابق، یہ جھڑپیں پہلے سے موجود مہاجرین کے بحران کو مزید گہرا کر رہی ہیں، جسے دنیا کے سب سے بڑے انسانی بحرانوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ایران امریکہ اسرائیل جنگ: حملے، ردعمل اور عالمی اثرات ، تازہ اَپ ڈیٹس

واضح رہے کہ گزشتہ دو سالوں میں افغانستان میں۵۰؍ لاکھ سے زائد افراد واپس آئے ہیں، جن میں سے۲۶؍ لاکھ صرف۲۰۲۵ء میں آئے۔تنظیم نے کہا کہ زندگی بچانے والی امداد کی فراہمی کے لیے محفوظ اور بلا روک ٹوک انسانی بنیادوں پر رسائی ضروری ہے۔افغانستان کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان افواج نے ایک پاکستانی ڈرون طیارہ مار گرایا اور ۷؍ سرحدی چوکیوں پر قبضہ کر لیا۔ وزارت کے مطابق جھڑپوں کے دوران۱۱۰؍ شہری ہلاک اور۱۲۳؍ زخمی ہوئے ہیں، جن میں ۶۵؍ خواتین اور بچے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ایرانی پاسداران انقلاب کا آنے والے دنوں میں حملے مزید شدید اور وسیع کرنے کا اعلان

بعد ازاں صوبہ کنار میں، پہلے سے زلزلے سے متاثرہ اور عارضی بستیوں میں رہنے والے اندرونی طور پر بے گھر افراد کو اب دوبارہ بے گھر ہونے کا خطرہ ہے۔ سرحدی بمباری اور انخلاء کے احکامات نے ان کے لیے محفوظ مقام کا راستہ مسدود کر دیا ہے۔تنظیم نے خبردار کیا کہ اس صورتحال سے خواتین اور لڑکیاں سب سے زیادہ متاثر ہو رہی ہیں۔تنظیم نے تمام فریقوں سے شہریوں، امدادی کارکنوں اور اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK