• Fri, 28 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلم ’’اکیس‘‘ کیلئے لکھی گئی دھرمیندر کی نظم وائرل

Updated: November 28, 2025, 5:07 PM IST | Mumbai

ہندوستانی سنیما کے سب سے بڑے سپر اسٹارس میں سے ایک، دھرمیندر اپنی آخری فلم ’’اکیس ‘‘ کے ساتھ آخری بار ناظرین کو محظوظ کرنے کے لیے تیار ہیں جس کی ہدایتکاری سری رام راگھون نے کی ہے اور اس میں اگستیہ نندا اور جئے دیپ اہلاوت اداکاری کررہے ہیں ۔

Dharmendra.Photo:INN
دھرمیندر۔ تصویر:آئی این این

ہندوستانی سنیما کے سب سے بڑے سپر اسٹارس میں سے ایک، دھرمیندر اپنی آخری فلم ’’اکیس ‘‘ کے ساتھ  آخری بار ناظرین کو محظوظ کرنے کے لیے تیار ہیں جس کی ہدایتکاری سری رام راگھون  نے کی ہے اور اس میں اگستیہ نندا اور جئے دیپ اہلاوت اداکاری کررہے ہیں ۔اب دھرمیندر کے انتقال کے چند دن بعد، فلمسازوں نے لیجنڈری سپر اسٹار کے لیے فلم کے لیے لکھی گئی ایک نظم شیئر کرکے ان کے لیے خصوصی خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
نظم کو شیئر کرتے ہوئے’’ اکیس‘‘ کے  پروڈکشن ہاؤس میڈاک فلمز نے لکھا کہ ’’ آج بھی جی کرتا ہے، پنڈ اپنے نو جانوا،  دھرم جی مٹی کے سچے بیٹے تھے  اور ان کے الفاظ اس مٹی کے جوہر کو لے کر آتے ہیں۔ خصوصی نظم پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’’اپنی دلی شاعری کے ذریعے، مٹی سے  ہمیشہ جڑے رہنے والے بیٹے  دھرم جی، اکیس کی  دل کی دھڑکن تھے۔‘‘

ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ ’’مجھے امید ہے کہ ہر کوئی اس فلم کو دیکھے گا... #دھرم جی آپ کو بہت یاد کر رہے ہیں۔‘‘‘ ایک تیسرے صارف نے ردعمل ظاہر کیا کہ ’’آخری بار جب ہم دھرمیندر جی اور اسرانی جی کو اسکرین پر ایک ساتھ دیکھیں گے - ایک ایسا لمحہ جو ہمیشہ ہمارے دلوں کے قریب رہے گا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:سری لنکا نے پاکستان کو قریبی مقابلے میں ۶؍ رن سے شکست دے دی

اکیس کے بارے میں
سیکنڈ لیفٹیننٹ ارون کھیترپال پی وی سی کی زندگی پر مبنی  فلم ’’اکیس‘‘ میں دھرمیندر نے ارون کھیترپال کے والد بریگیڈیئر ایم ایل کھیترپال (ریٹائرڈ) کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں جے دیپ اہلاوت، دیپک ڈوبریال، سوہاسنی مولے، سکندر کھیر، راہل دیو، ویوان شاہ، ایکوالی کھنہ شامل ہیں اور اکشے کمار کی بھانجی سمر بھاٹیہ کی یہ پہلی فلم بھی  ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK