مشہور کامیڈین راج پال یادو کو دہلی ہائی کورٹ نے چیک باؤنس کیس میں منگل یعنی ۱۸؍ فروری کو عبوری ضمانت دی ہے۔ جیل سے باہر آکر راج پال یادو نے بتایا کہ ہندوستان میں جیلوں کی حالت بہت خراب ہے، جسے آج کے وقت کے حساب سے بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
EPAPER
Updated: February 19, 2026, 9:43 PM IST | Mumbai
مشہور کامیڈین راج پال یادو کو دہلی ہائی کورٹ نے چیک باؤنس کیس میں منگل یعنی ۱۸؍ فروری کو عبوری ضمانت دی ہے۔ جیل سے باہر آکر راج پال یادو نے بتایا کہ ہندوستان میں جیلوں کی حالت بہت خراب ہے، جسے آج کے وقت کے حساب سے بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
مشہور کامیڈین راج پال یادو کو چیک باؤنس کیس میں دہلی ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت ملنے پر منگل کو رہا کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے جیل سے باہر آنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران جیل کے حالات کے بارے میں بتایا۔ راج پال یادو نے کہا کہ جیل میں فوری اصلاحات کی ضرورت ہے۔ جیل سے رہائی کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی سے گفتگو کے دوران ہندوستان میں قیدی نظام پر غور کرنے کیلئے اہلکاروں پر زور دیا۔ انہوں نے کہا، ’’میری ایک اپیل ہے۔ ہمارے ملک کی جیلوں میں ہم ایک قیدی اور ایک معزز فرد میں فرق نہیں جانتے۔ لیکن میں نے غور کیا کہ جیلوں کو وقت کے حساب سے بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: اے آئی اداکار جلد انسانی ستاروں کی جگہ لیں گے: شیکھر کپور
راج پال یادو نے ٹھوس اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ’’یہاں ایسے مجرم ہیں جو ایک جرم کی وجہ سے جیل میں ہیں اور انہوں نے قید میں ۱۰؍ سال سے زیادہ کا عرصہ گزار دیا ہے، وہ پیشہ ور مجرم نہیں ہیں، اس لئے انہیں خود کو سدھارنے کا ایک موقع دینا چاہئے، اس کے بعد بھی اگر وہ غلطی کرتے ہیں تو ہمارا قانون موجود ہے، قانون سے بڑا کچھ نہیں۔‘‘ راج پال یادو نے کون بنے گا کروڑ پتی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ’’جس طرح کون بنے گا کروڑ پتی میں لائف لائن دی جاتی ہے ان قیدیوں میں سے کم از کم ۱۰؍ فیصد قیدی ایک لائف لائن کے حقدار ہیں۔ اگر ان میں ۱۰؍ فیصد بھی سدھر جائیں گے تو ہمارے ملک کی طاقت بن سکتے ہیں۔ اور اگر نہیں سدھرتے ہیں تو قانون کسی کو نہیں چھوڑے گا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ’’ہے رام‘‘ فلاپ تھی، شاہ رخ نے معاوضہ کے طور پر صرف کلائی گھڑی لی: کمل ہاسن
حمایت کرنے کیلئے ملک اور بالی ووڈ کا شکریہ
راج پال یادو نے قانونی لڑائی کے دوران ان کی حمایت کرنے والوں اور بالی ووڈ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے کہا، ’’میں بالی ووڈ میں ۳۰؍ سال مکمل کرنے والا ہوں۔ ملک میں ہر فرد میرے ساتھ کھڑا ہے، یہی وجہ کہ میں ۲۰۰؍ سے ۲۵۰؍ فلموں میں کام کر سکا۔ اس ملک کا ہر شخص میرے دل کا حصہ ہے.... یہ میرے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے ہیں۔‘‘ انہوں نے واضح کیا کہ یہ مقدمہ ۲۰۱۲ء کا ہے اور کہا کہ جب بھی طلب کیا گیا تو انہوں نے عدالتی ہدایات کی تعمیل کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ’’جس طرح پورے ملک، دنیا اور بالی ووڈ نے مجھے پیار دیا ہے، اگر مجھ پر کوئی الزام عائد کیا جائے تو میں جواب دینے کیلئے تیار ہوں۔ مجھے شنوائی کا موقع دینے کیلئے ہائی کورٹ کا شکریہ۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: نیرج پانڈے کا حلف نامہ: ’’گھوس خور پنڈت‘‘ ٹائٹل واپس
۱۸؍ مارچ تک عدالت نے عبوری ضمانت دی
دہلی ہائی کورٹ نے راج پال یادو کو ۱۸؍ مارچ تک کی عبوری ضمانت دی ہے۔ جسٹس سورنا کانتا شرما نے اداکار کو ہدایت دی کہ وہ ایک لاکھ روپے کا ذاتی مچلکہ اور مزید اتنی ہی رقم ادا کریں۔ عدالت نے ضمانت دیتے وقت یہ بھی نوٹ کیا کہ مدعا علیہ کے بینک اکاؤنٹ میں ایک کروڑ ۵۰؍ لاکھ روپے جمع ہوئے۔