Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیا ’’رامائن‘‘ کے فلمسازوں نے فلم میں واقعی اصلی سونا استعمال کیا ہے؟

Updated: April 12, 2026, 3:53 PM IST | Mumbai

گزشتہ کچھ مہینوں سےآدتیہ دھر کو ان کی فلم ’’دُھرندھر‘‘ فرنچائز میں شاندار’’ پیک ڈیٹیلنگ‘‘ کے لیے خوب سراہا جا رہا ہے، لیکن اب یہ بحث جلد ہی فلم ’’رامائن‘‘کی ریلیز کے ساتھ نیا رخ اختیار کر سکتی ہے۔

Ranbir Kapoor In Ramayan.Photo:INN
رنبیر کپورفلم رامائن میں۔ تصویر:آئی این این

گزشتہ کچھ مہینوں سےآدتیہ دھر کو ان کی فلم  ’’دُھرندھر‘‘ فرنچائز میں شاندار’’ پیک ڈیٹیلنگ‘‘ کے لیے خوب سراہا جا رہا ہے، لیکن اب یہ بحث جلد ہی فلم ’’رامائن‘‘کی ریلیز کے ساتھ نیا رخ اختیار کر سکتی ہے۔تازہ اطلاعات کے مطابق،  رامائن کے میکرز نے فلم میں حقیقت پسندی اور شاندار اسکیل دکھانے کے لیے اصلی سونے کا استعمال کیا ہے۔ معروف جیولری برانڈٹرائب امراپالی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ایکس  پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس پروجیکٹ کے ساتھ اپنی شراکت داری کی تصدیق کی، اور بتایا کہ انہوں نے فلم کے لیے خاص زیورات تیار کیے ہیں۔
انہوں نے لکھاکہ ’’ ہمیں فخر ہے کہ ہم اس فلم رامائن کے آفیشل جیولری پارٹنر ہیں۔ اس عظیم داستان کے شاندار بصری تجربے کے لیے تیار ہو جائیں۔‘‘ایک اور نوٹ میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے ہر زیور کو اس قدیم داستان کی شان اور وقار کے مطابق تیار کرنے میں پوری دلجمعی سے کام کیا۔اگرچہ اسے نتیش تیواری  کی ’’پیک ڈیٹیلنگ‘‘ کہا جا رہا ہے، لیکن فلموں میں اصلی سونے کا استعمال کوئی نئی بات نہیں۔ فلم ساز اکثر مستند ڈیزائنرز سے زیورات ادھار لیتے ہیں تاکہ حقیقت پسندی برقرار رہے، بغیر مستقل خریداری کے۔

یہ بھی پڑھئے:نادرہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں، مگر گھر کے معاشی حالات نے انہیں اداکارہ بنا دیا


 مثال کے طور پرپونیون سیلون میں بھی اصلی سونے کے زیورات استعمال کیے گئے تھے، جوکرشنا کوڈاسا  سے لیے گئے تھے۔ اسی طرح سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوت  میں   تانشق نے تقریباً۴۰۰؍ کلو سونے کے زیورات فراہم کیے تھے، جو شوٹنگ کے بعد واپس کر دیے گئے۔

یہ بھی پڑھئے:کروڑوں کی جائیداد،آشا بھوسلے موسیقی کے ساتھ کاروبار میں بھی کامیاب رہیں


فلم رامائن کے بارے میں
رامائن کی ہدایتکاری نتیش تیواری کر رہے ہیں۔ فلم میں  رنبیر کپور رام کے کردار میں، سائی پلوی  سیتا کے کردار میں، روی دوبے لکشمن کے کردار میں، سنی دیول ہنومان کے کردار میں اوریش   راون کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم کا پہلا حصہ اس دیوالی پر ریلیز ہونے والا ہے، جبکہ دوسرا حصہ دیوالی ۲۰۲۷ء میں ریلیز کیے جانے کا منصوبہ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK