• Fri, 18 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں تصحیح اور منسوخی کے عمل میں سختی

Updated: September 18, 2026, 2:21 PM IST | Shahab Ansari | Mumbai

ریاستی حکومت نے نئی گائیڈ لائن جاری کی جس کے مطابق اب اصل دستاویز کی تصدیق کے بعد اصل اندراج کے بجائے ریمارکس کے کالم میں تبدیلی درج کی جائے گی۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

ریاستی حکومت نے برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں جعلسازی کی روک تھام کیلئے ان دستاویز میں تصحیح اور منسوخی کی کارروائیوں کو مزید سخت کرتے ہوئے اصل دستاویزات کی تصدیق کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ نئی گائیڈ لائن میں ان کاموں کیلئے اعلیٰ سطحی منظوری ضروری قرار دے دی گئی ہے۔ چند ماہ قبل بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا کے ذریعہ جعلی برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کئے جانے کے الزامات اور شکایات کی وجہ سے یہ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

حکومت کے ذریعہ ۴؍ ستمبر کو جاری کی گئیں گائیڈلائن کے مطابق اب ماضی کی طرح ڈیتھ اور برتھ سرٹیفکیٹ میں تصحیح اور منسوخی کا مکمل اختیار رجسٹرار کے پاس نہیں رہ گیا ہے اور وہ آزادانہ یا خودمختار طریقہ سے فیصلہ کرکے یہ تبدیلیاں نہیں کرسکتے۔ نئے طریقۂ کار میں اب کسی تصحیح کی درخواست کی صورت میں ضلعی سطح پر تصدیق کا عمل ہوگا اور متعلقہ دستاویز کو رپورٹ کے ساتھ پونے میں ڈائریکٹر آف ہیلتھ سروسیز (پرائمری) اور ریاست کے چیف رجسٹرار آف برتھس اینڈ ڈیتھس کے پاس بھیجا جائے گا۔ سرٹیفکیٹ جاری کرنے والی ویب سائٹ پر سے سرٹیفکیٹ ’کینسل‘ کرنے کیلئے چیف رجسٹرار کی منظوری کی ضرورت ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے: منی پور کے راحتی کیمپوں میں ۳۰؍سے زائد اموات پر سپریم کورٹ کے سنگین سوالات

سرکاری گائیڈ لائنس کے مطابق پیدائش اور موت کی صورت میں سند جاری کرنے کیلئے تمام متعلقہ دستاویز موجود ہونا ضروری ہے۔ جب کسی سرٹیفکیٹ کے جاری کرنے کیلئے درخواست موصول ہوگی تو رجسٹرار کو اصلی دستاویز کی تصدیق کرنی ہوگی۔

اگر کسی شخص کے سرٹیفکیٹ میں املے کی غلطی جیسی کوئی تصحیح کرائی جارہی ہے تو تصدیق کے بعد بھی اصل اندراج میں تبدیلیاں نہیں کی جائیں گی بلکہ ریمارکس کے کالم میں رجسٹرار کی دستخط اور تاریخ کے ساتھ تبدیلی درج کی جائے گی۔ جو شخص یہ تبدیلیاں کروارہا ہے ،اس کی بھی دستخط لی جائے گی۔ تمام دستاویز کو رجسٹرار کو دینا ہوگا جنہیں مستقل طور پر محفوظ کرکے رکھا جائے گا۔

تمام رجسٹرار کو ہدایت دی گئی ہے کہ تصحیح کی درخواست موصول ہونے پر وہ اندھا دھند تبدیلیاں نہ کرنے لگیں بلکہ درخواست کا جائزہ لیں اور جن معاملات میں ضروری ہو، ان میں ثبوت کے طورپر پیش کئے گئے دستاویز کی تصدیق کرنے کے بعد مرکزی حکومت کے ۲۰۲۵ء کے سرکیولر پر عمل کرتے ہوئے ریمارکس کے کالم میں ’عرف‘ کے ساتھ تصحیح شدہ نام درج کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK