یش کی آنے والی فلم’’ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گرون اپس‘‘ کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی مداحوں میں جوش بڑھ گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اداکار اس فلم کے لیے مبینہ طور پر ۵۰؍ کروڑ روپے معاوضہ لے رہے ہیں، تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
EPAPER
Updated: February 21, 2026, 8:05 PM IST | Mumbai
یش کی آنے والی فلم’’ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گرون اپس‘‘ کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی مداحوں میں جوش بڑھ گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اداکار اس فلم کے لیے مبینہ طور پر ۵۰؍ کروڑ روپے معاوضہ لے رہے ہیں، تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق راکنگ اسٹار یش اپنی فلم ’’ٹاکسک‘‘ کے لیے تقریباً ۵۰؍ کروڑ روپے معاوضہ لے رہے ہیں۔ تاہم ان اعداد و شمار کی کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔ یہ بھی واضح نہیں کہ آیا یش فلم کے منافع میں بھی حصہ لیں گے؟ ہدایت کار گیتو موہن داس کے انتقامی ڈرامے کا ٹیزر جمعہ کو ریلیز ہوا، جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔ ٹیزر میں ایک تاریک، سفاک اور ہائی آکٹین دنیا دکھائی گئی ہے، جس میں سرکس جیسے مناظر سے لے کر مشرقی ایشیائی طرز کے پس منظر تک ایک وسیع کینوس نظر آتا ہے۔
یش اس فلم میں مکمل طور پر بدلے ہوئے روپ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ دبلی پتلی جسامت سے لے کر طاقتور اور جنگی انداز تک، ان کی جسمانی تبدیلی فلم کا سب سے نمایاں پہلو بن گئی ہے۔ فلم کو کنڑ اور انگریزی میں بیک وقت فلمایا گیا ہے، جبکہ ہندی، تیلگو، تمل اور ملیالم سمیت دیگر زبانوں میں ڈب ورژنز تیار کیے جا رہے ہیں۔ فلم میں کیارا اڈوانی، ہما قریشی اور تارا ستاریہ بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔ ’’ٹاکسک‘‘ کی تکنیکی ٹیم میں نیشنل ایوارڈ یافتہ سنیماٹوگرافر راجیو روی، موسیقار روی بسرور، ایڈیٹر اجول کلکرنی اور پروڈکشن ڈیزائنر ٹی پی عابد شامل ہیں۔ ایکشن کی کوریوگرافی ہالی ووڈ کے معروف ایکشن ڈائریکٹر جے جے پیری (جنہوں نے جان وِک کا ایکشن ترتیب دیا ہے) نے نیشنل ایوارڈ یافتہ جوڑی انباریو اور کیچا کھمفکدی کے ساتھ مل کر کی ہے۔
کے وی این پروڈکشنز اور مونسٹر مائنڈ کریشنز کے بینر تلے بننے والی یہ فلم ۱۹؍ مارچ ۲۰۲۶ء کو عیدالفطر اور گڈی پاڑوا کے موقع پر ریلیز ہوگی۔ باکس آفس پر اس کا مقابلہ رنویر سنگھ ’’دھرندھر ۲‘‘ سے ہوگا۔