Inquilab Logo Happiest Places to Work

دلجیت دوسانجھ نے تصدیق کی کہ وہ ’’نو انٹری ۲‘‘ کا حصہ ہیں

Updated: July 10, 2025, 9:01 PM IST | Mumbai

دلجیت دوسانجھ نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ سے یہ تصدیق کی ہے کہ وہ فلم ’’نو انٹری ۲‘‘کا حصہ ہوں گے۔ یاد رہے کہ ’’ سردار جی ۳‘‘کے تنازع کے بعد دلجیت دوسانجھ کو ’’بارڈر ۲‘‘ سے نکال دیا گیا تھا۔

Diljit Dosanjh. Photo: INN
دلجیت دوسانجھ۔ تصویر: آئی این این

دلجیت دوسانجھ کی فلم ’’ سردار جی ۳‘‘کے تنازع کے بعد فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیان سائن امپلوائیز (ایف ڈبلیو آئی سی ای) نے گلوکار پر پابندی عائد کی تھی۔ فلم باڈی نے مطالبہ کیا تھا کہ دلجیت دوسانجھ کو فلم ’’ بارڈر ۲‘‘ سے ہٹایا جائے لیکن چونکہ فلم کا شوٹ جاری تھا اسی لئے ایف ڈبلیو آئی سی ای نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے فلم پر پابندی عائد کی ہے اور فلمسازوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ دلجیت دوسانجھ کو کسی بھی فلم میں کاسٹ نہ کریں۔ آخری ولوگ رپورٹ میں دلجیت دوسانجھ نے یہ تصدیق کی ہے کہ وہ انیس بزمی کی فلم ’’ نوانٹری ۲‘‘ کا حصہ ہیں۔ دلجیت دوسانجھ نے ’’بارڈر ۲‘‘ کے سیٹ سے بی ٹی ایس شیئر کیا ہے جس میں انہیں یہ کہتے ہوئے سناجاسکتاہے کہ ایک دن بارش کی وجہ سے شوٹ روک دیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں وہ سنیل شیٹی کی نقالی بھی اتاررہے ہیں اور ان کے بیٹے اہان شیٹی کے سامنے ان کی فلم ’’دھڑکن‘‘ کا مشہور مکالمہ دہرارہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’وینز ڈے‘‘: ٹریلر ریلیز، سیزن ۲؍، ۶؍ اگست ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگا

انہوں نے ’’بارڈر ۲‘‘اور ’’نو انٹری ۲‘‘ کے سیٹ سے اپنے پسندیدہ فلمساز انیس بزمی اور پروڈیوسر بونی کپور کی جھلکیاں بھی شیئر کی ہیں اور کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’جسٹ انادر ڈے بردر۔‘‘اتفاق سے ’’نو انٹری ۲‘‘میں سنیل شیٹی ، ورون دھون اور ارجن کپور بھی کلیدی کردار نبھائیں گے۔ یاد رہے کہ ’’نوانٹری ۲‘‘ کی ہدایتکاری فلم ’’کیسری‘‘ کیلئے مشہورہدایتکار انوراگ سنگھ نے کی ہے۔ ’’بارڈر ۲‘‘ میں سنی دیول بھی نظر آئیں گے اور یہ فلم یوم جمہوریہ۲۰۲۶ء پرریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK