Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’وینز ڈے‘‘: ٹریلر ریلیز، سیزن ۲؍، ۶؍ اگست ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگا

Updated: July 10, 2025, 7:00 PM IST | Mumbai

نیٹ فلکس کے مشہور شو ’’وینز ڈے‘‘کے سیزن ۲؍ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جس میں وینزڈے ایڈمز کی نیور مور اکیڈمی میں واپسی ہوتی ہے۔ یاد رہے کہ شو کا دوسرا سیزن ۶؍ اگست ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

نیٹ فلکس نے حال ہی میں اپنے مشہور شو’’وینز ڈے‘‘ کے سیزن ۲؍کا ٹریلر جاری کیا ہے اور یہ پہلے سیزن سے زیادہ خطرناک اور تاریک ہے۔ نیٹ فلکس کے مشہور شو کے دوسرے سیزن میں گوتھک کامیڈی شامل کی ہے۔ پہلے سیزن کی طرح دوسرے سیزن میں بھی جین اورٹیگا وینس ڈے ایڈمز کا کردار نبھائیں گی جسے ۶؍ اگست ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ سیزن ۳؍ کی ٹی آر پی میں ۵۰؍ فیصد کی کمی

’’وینز ڈے‘‘ کے سیزن ۲؍ کے ٹریلر میں کیا ہے
’’وینز ڈے‘‘ کے دوسرے سیزن کے ٹریلر میں جین اورٹیگا (وینز ڈے ایڈمز) کی نیور مور اکیڈمی میں واپسی ہوتی ہے۔ پہلے سیزن کے مقابلے میں اس سیزن میں وینز ڈے کو زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔ نیور مور اکیڈمی کے طلبہ اور عملے نے وینز ڈے کو ’’نجات دہندہ‘‘ قرار دیتے ہیں جس کے بعد وینز ڈے کی تعریف کی جاتی ہے۔ 

نئے سیزن میں اسٹیو بوسمی نیور مور کے پرنسپل کا کردار نبھائیں گے۔ دوبارہ نیور مور اکیڈمی جوائن کرنے کے بعد طلبہ اور عملہ وینز ڈے سے آٹوگراف دینے کی درخواست کرتے ہیں۔ یہ سب ایک دم سے غائب ہوجاتاہے جب وینز ڈے کو اپنی سہیلی اور ہم جماعت اینیڈ (ایما مائرز) کی موت کی خبر ملتی ہے۔ٹریلر میں وینز ڈےاعلان کرتی ہے کہ ’’اینیڈ مر گئی اور یہ سب میری غلطی ہے۔‘‘ وینز ڈے کی ماں مورٹیشیا ایڈمز (کیتھرین زیٹا جونس) ،کہتی ہیں کہ وہ تاریخ کو دہرانے نہیں دیں گی۔ وقت کے ساتھ ساتھ وینز ڈے ایک تجسس میں پھنس جاتی ہے۔ ٹریلر میں وینز ڈے نے اعلان کیا ہے کہ ’’ جتنی جلدی مجھے جواب مل جائے گا اتنی ہی جلدی میں اینیڈ کوبچا سکویں گی یا پھر کوشش کرتے کرتے اپنی جان دے دوں گی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: عامر خان، منصور خان کے ساتھ جنید کی اگلی فلم ’ ایک دن‘ پروڈیوس کریں گے

’’وینز ڈے‘‘ کا سیزن ۲
’’وینز ڈے‘‘ کے سیزن ۲، میں پہلے سیزن کی کاسٹ نظر آئے گی جن میں جوائے سنڈے، ہنٹر دوہان، موسیٰ مصطفیٰ، وکٹر دورو بنتو، لوئس گزمین، آئزک آرڈونیز اور لیویاندہ اناتی لیوز اداکاری کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK