Inquilab Logo Happiest Places to Work

خلائی مخلوق ہمیشہ سے زمین پر موجود ہوسکتی ہے: ہدایت کار اسٹیون اسپیلبرگ کا دعویٰ

Updated: June 11, 2026, 8:03 PM IST | Los Angeles

مشہور ہالی ووڈ ہدایت کار اسٹیون ا سپیلبرگ نے اپنی نئی فلم’’ Disclosure Day‘‘ کے تناظر میں خلائی مخلوق کے وجود پر اپنے یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایلینز ماضی میں بھی زمین پر آ چکے ہیں اور آج بھی موجود ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ بچپن میں ایک شہابی بارش کا مشاہدہ ان کی آسمان اور کائنات سے دلچسپی کا نقطۂ آغاز بنا، جس نے بعد ازاں ان کی سائنس فکشن فلموں کو متاثر کیا۔

Steven Spielberg. Photo: INN
اسٹیون اسپیلبرگ۔ تصویر: آئی این این

اسٹیون اسپیلبرگ کی نئی فلم’’ Disclosure Day ‘‘کو پہلے ہی ان کی بہترین فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے، اور ہدایت کار ایک کے بعد ایک حیران کن منصوبے پیش کر رہے ہیں۔ سائنس فکشن سے لے کر ہارر تک، اسٹیون اسپیلبرگ ہمیشہ اپنے کام سے ناظرین کو متاثر کرتے آئے ہیں۔ ان کی فلموں میں خلائی مخلوق (ایلینز) کا موضوع بار بار سامنے آتا ہے۔ اب انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ آخر کیا چیز انہیں بار بار ایلینز پر مبنی فلمیں بنانے کی طرف کھینچتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’دریشیم۳‘‘ کی ہندی ری میک اصل فلم سے مختلف ہوگی: ہدایتکار جیتھو جوزف کی وضاحت

اسٹیون اسپیلبرگ کا ایلینز پر یقین
’’Disclosure Day ‘‘ میں وہ تمام سازشی نظریات دکھائے گئے ہیں جو کافی عرصے سے گردش میں ہیں، جیسے حکومتوں کا عوام سے جھوٹ بولنا اور خلائی مخلوق کا ہمارے درمیان موجود ہونا۔ اسٹیون اسپیلبرگ نے سی بی ایس نیوزکو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ وہ مکمل طور پر یقین رکھتے ہیں کہ ایلینز ہمارے درمیان موجود ہیں۔ ایملی بلنٹ کی فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا:’’یہ فلم سائنس فکشن میں میری پوری زندگی کا نچوڑ ہے، جس کا آغاز اس وقت ہوا جب میں ۱۷؍ سال کا تھا۔ ‘‘انہوں نے ماورائے ارضی حیات پر اپنے یقین کے بارے میں کہا:’’اپنی پوری زندگی میں جمع کئے گئے شواہد اور کانگریس میں سنی گئی گواہیوں کی بنیاد پر، میں مکمل یقین رکھتا ہوں کہ وہ (ایلینز) یہاں آ چکے ہیں اور اب بھی یہاں موجود ہیں۔ اور کون جانتا ہے، شاید وہ ہمیشہ سے یہاں ہی رہے ہوں۔ ‘‘اگرچہ وہ ایلینز اور ماورائے ارضی مخلوق پر یقین رکھتے ہیں، لیکن ان کے مطابق انہیں کبھی کوئی غیر معمولی یا پراسرار تجربہ نہیں ہوا۔ 

یہ بھی پڑھئے: فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کا آفیشل گانا’’Siir Siir‘‘جاری، نورا فتحی کی شاندار پرفارمنس

انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا:’’کیا یہ افسوسناک نہیں؟ ہاں۔ میں ایک مشاہدے کا حق دار تھا۔ مجھے ایک بار ضرور انہیں دیکھنا چاہئے تھا۔ میں تو ان لوگوں کا سفیر ہوں، لیکن انہوں نے خود کو کبھی مجھ پر ظاہر نہیں کیا۔ مجھے یہ بات سمجھ نہیں آتی۔ ‘‘اسپیلبرگ نے یہ بھی بتایا کہ آسمان اور کائنات سے ان کی دلچسپی کیسے شروع ہوئی۔ انہوں نے کہا:’’جب میں تقریباً پانچ یا چھ سال کا تھا اور نیو جرسی میں رہتا تھا، تو ایک رات میرے والد نے مجھے نیند سے جگایا اور گاڑی میں بٹھا لیا۔ میں بار بار پوچھ رہا تھا: `ابو، کیا بات ہے؟ انہوں نے کہا: `یہ ایک سرپرائز ہے۔ پھر وہ مجھے ایک بڑے پارک میں لے گئے جہاں Perseus Meteor Shower ہو رہی تھی۔ ‘‘پرسیڈز میٹیور شاورکے اس تجربے کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا:’’یہیں سے آسمان کے ساتھ میری محبت کا آغاز ہوا۔ مجھے یاد ہے کہ میں کتنا حیران تھا۔ میں روشنی کے ان ننھے نقطوں کو آسمان پر تیزی سے حرکت کرتے دیکھ رہا تھا اور مجھے لگا کہ یہ میری زندگی کے سب سے غیر معمولی مناظر میں سے ایک ہے۔ ‘‘
 بتا دیں کہ فلم ’’Disclosure Day ‘‘ ہندوستان میں ۱۲؍ جون کو ریلیز ہوگی۔ اس میں ایملی بلنٹ، کولن فرتھ، جوش او کونر، وہائٹ رسل سمیت کئی معروف اداکار شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK