• Tue, 03 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جوکووچ اے ٹی پی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے

Updated: February 03, 2026, 4:08 PM IST | Melbourne

آسٹریلین اوپن کے فائنل تک رسائی کرنے والے سربین اسٹار نوواک جوکووچ ایک درجہ ترقی پا کر اے ٹی پی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ تاہم فائنل میں انہیں ہسپانوی کھلاڑی کارلوس الکاراز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Novak Djokovic.Photo:INN
نوواک جوکووچ۔ تصویر:آئی این این

آسٹریلین اوپن کے فائنل تک رسائی کرنے والے سربین اسٹار نوواک جوکووچ ایک درجہ ترقی پا کر اے ٹی پی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ تاہم فائنل میں انہیں ہسپانوی کھلاڑی کارلوس الکاراز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔الکاراز نے  ملبورن میں شاندار تاریخ رقم کرتے ہوئے آسٹریلین اوپن میں کامیابی کے ساتھ کیریئر گرینڈ سلیم مکمل کر لیا۔۲۲؍ سالہ ہسپانوی کھلاڑی کے ٹرافی جیتنے کے ساتھ ساتھ دیگر کئی کھلاڑیوں نے بھی اے ٹی پی رینکنگ میں نمایاں بہتری حاصل کی۔
جوکووچ نے آسٹریلین اوپن میں اپنے کیریئر کا ۳۸؍ واں گرینڈ سلیم  فائنل کھیلا تاہم وہ ریکارڈ ۲۵؍واں گرینڈ سلیم اور میلبورن  میں ۱۱؍واں خطاب جیتنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے سیمی فائنل میں اٹلی کے یانک  سنر کو شکست دے کر ومبلڈن ۲۰۲۴ء کے بعد پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلیم فائنل میں جگہ بنائی تھی، جہاں ایک بار پھر انہیں الکاراز سے شکست ہوئی۔ یہ اگست ۲۰۲۴ء کے بعد پہلا موقع ہے جب ۳۸؍ سالہ جوکووچ اے ٹی پی رینکنگ کے ٹاپ تھری میں واپس آئے ہیں۔
دوسری جانب ۲۰؍ سالہ امریکی کھلاڑی لرنر ٹین نے پانچ درجے بہتری کے ساتھ کیریئر کی بلند ترین ۲۴؍ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ وہ۲۰۰۲ء کے بعد کسی گرینڈ سلیم کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والے سب سے کم عمر امریکی مرد کھلاڑی بن گئے۔
آسٹریلین اوپن میں عمدہ کارکردگی کے بعد ارجنٹائنا کے ٹامس مارٹن ایچویری بھی اے ٹی پی رینکنگ میں آٹھ درجے اوپر آ گئے ہیں۔ ۲۶؍ سالہ کھلاڑی نے ٹورنامنٹ میں دو میچ جیتے، جن میں میومیر کیکمانووچ کے خلاف پانچ سیٹوں پر مشتمل سنسنی خیز فتح شامل ہے، تاہم بعد ازاں انہیں الیگزینڈر بوبلک کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھئے:سنیل دت جب انٹرویو لینے پہنچے تو نرگس نے کہا: میرے پاس دس منٹ ہیں

تاریخ رقم کرنے کے بعد کارلوس الکاراز کا بڑا فیصلہ: روٹرڈیم اوپن سے نام واپس لے لیا
حال ہی میں آسٹریلین اوپن کا خطاب جیت کر تاریخ رقم کرنے والے اسپین کے اسٹار کھلاڑی کارلوس الکاراز نے روٹرڈیم میں ہونے والے اے بی این ایمرو اوپن   سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ نے باضابطہ طور پر اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:انڈونیشیا: خواتین حج افسران کا تاریخ کا سب سے بڑا دستہ تعینات کرنے کی تیاری

الکاراز، جنہوں نے گزشتہ سیزن میں یہ اے ٹی پی ۵۰۰؍ انڈور ہارڈ کورٹ  خطاب جیتا تھا، اس بار ۹؍ سے ۱۶؍ فروری تک ہونے والے اس ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے میدان میں نہیں اتریں گے۔ یہ فیصلہ الکاراز کی اس عظیم الشان کامیابی کے فوراً بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ۲۲؍ سال کی عمر میں کیریئر گرینڈ سلیم مکمل کرنے والے دنیا کے سب سے کم عمر کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ اتوار کو کھیلے گئے فائنل میں انہوں نے عالمی نمبر ون نوواک جوکووچ کو چار سیٹس میں شکست دے کر میلبرن میں اپنا پہلا ٹائٹل جیتا۔ الکاراز اب تک ۱۵؍ بڑے خطابات جیت چکے ہیں، جن میں تمام چار گرینڈ سلیمز، اے ٹی پی ماسٹرز  ۱۰۰۰؍ اور اولمپک گولڈ میڈل شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK