• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سلیم جاوید پر ڈاکیومنٹری سیریز ’اینگری ینگ مین‘ ۲۰؍ اگست کو ریلیز

Updated: August 13, 2024, 11:23 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈکےسب سے مشہور اسکرپٹ رائٹرز سلیم خان اور جاوید اختر پر مبنی دستاویزی سیریز’اینگری ینگ مین‘ ۲۰؍اگست کو ریلیز ہوگی۔

Angry Young Man. Photo: INN
اینگری ینگ مین۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈکےسب سے مشہور اسکرپٹ رائٹرز سلیم خان اور جاوید اختر پر مبنی دستاویزی سیریز’اینگری ینگ مین‘ ۲۰؍اگست کو ریلیز ہوگی۔ سلیم خان کے بیٹے سلمان خان اور جاوید اخترکےبیٹے فرحان اختراوربیٹی زویا اختر نے مل کر سلیم جاوید کی جوڑی پر اینگری ینگ مین بنائی ہے یہ دستاویزی سیریز ایمیزون پرائم ویڈیو پر ۲۰؍اگست کو ریلیز کی جائے گی۔ سلمان خان نے کہا کہ بڑے ہوکر اپنے والد اور جاوید صاحب کو فلموں میں ایک ساتھ کام کرتے دیکھنا واقعی ایک حیرت انگیز تجربہ تھا۔ سنیما کے لیے ان کے شوق نے پوری نسل کے لیے ہیرو ازم کی تعریف بدل دی۔ میں ذاتی طور پر انہیں مستقبل میں دوبارہ ایک ساتھ کام کرتے دیکھنا پسند کروں گا۔ مجھے امید ہے کہ ان کے مداح اور ناظرین بھی یہی چاہتےہیں۔ یہ سیریز دونوں خاندانوں کے لیے خاص ہے۔ فرحان اخترنےبھی پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ انہوں نے لکھا، ’’وہ جوڑا جس نے ان گنت کہانیاں لکھیں۔ اب ان کی کہانی سننے کا وقت آگیا ہے۔ سلیم جاوید۲۰؍اگست کو اینگری ینگ مین کے ذریعے واپس آئے۔ ‘‘

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK