ڈاکٹر کرن بیدی نے کہا کہ نے اپنی بایوپک ’’بیدی‘‘ کا اعلان کرنے کے بارے میں بات کی انہوں نے ہندوستانی فلموں میں پولیس افسران کی تصویر کشی کے بارے میں بات کی۔
EPAPER
Updated: June 12, 2024, 10:05 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
ڈاکٹر کرن بیدی نے کہا کہ نے اپنی بایوپک ’’بیدی‘‘ کا اعلان کرنے کے بارے میں بات کی انہوں نے ہندوستانی فلموں میں پولیس افسران کی تصویر کشی کے بارے میں بات کی۔
ہندوستان کی پہلی خاتون آئی پی ایس آفیسر ڈاکٹر کرن بیدی کی متاثر کن زندگی اب موشن پکچر میں بدل جائے گی کیونکہ انہوں نے اپنی زندگی پر بائیوپک بنانے کا اعلان کیا ہے، جس کا عنوان ہے ’’بیدی : دی نیم یو نو‘‘ وہ کہانی جو آپ نہیں جانتے۔ اس سے پہلے کئی بار اپنی زندگی پر فلم بنانے کی پیشکش کے بعد، بیدی نے کہا کہ ’’میرے خیال میں اب وقت آ گیا ہے۔ یہ میرے لئے آزادی ہے۔‘‘
۷۵؍سالہ کرن بیدی نے انکشاف کیا کہ ڈائریکٹر کشال چاولہ کی ساڑھے چار سال کی تحقیق نے اس بار ان کو ہاں کہنے کیلئے تیار کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ ’’میں اپنی اسائنمنٹ کیلئے پدوچیری میں تھی جب کشال اور ان کے والد (پروڈیوسر) گورو چاولہ میرے پاس آئے اور کہا کہ وہ مجھ پر فلم بنانے کے خواہشمند ہیں۔
Kiran Bedi announces her biopic This story is not just my story https://t.co/kbJEuevlm1 via @indiatoday
— Kiran Bedi (@thekiranbedi) June 12, 2024
میں نے ان سے کہا کہ یہ بہت جلدی ہوگی کیونکہ میں یہاں اپنے کام میں مصروف تھی لیکن میں نے دیکھا کہ وہ وسیع ریسرچ اور مناسب مستعدی سے اس فلم کیلئے تیار ہوکر آئے تھےاور وہ یہ بھی نہیں جانتے تھے کہ میں ہاں کہوں گی یا نہیں۔‘‘
فلم جلد ہی پری پروڈکشن میں جائے گی اور بیدی کے کردار کیلئے کاسٹنگ باقی ہے۔ جب کرن بیدی سے یہ پوچھا گیا کہ وہ کون سی بالی ووڈ اداکارہ اپنے کردار میں دیکھنا چاہتی ہیں کہ وہ ان کے کردار کے ساتھ انصاف کرے گی تو انہوں نے کہا کہ ’’ یہ مشکل انتخاب ہیں، بہترہے کہ اسے ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز پر چھوڑ دیا جائے۔ ‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ فلم اگلے سال ریلیز ہو سکتی ہےاور۲۰۲۵ء کو خواتین کے بین الاقوامی سال کی ۵۰؍ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ کشال شاید اسی سال فلم ریلیز کرنے کاارادہ رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ عالمی فلم ہوگی جس کی اسکرین پر ایک ہندوستانی خاتون ہوگی۔‘‘
ایک آئی پی ایس آفیسر ہونے کے ناطے، بیدی سے انڈین سنیما میں پولیس افسروں کی تصویر کشی کے بارے میں پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ ’’اپنے محدود وقت کے ساتھ میں زیادہ یونیفارم یا پولیس سیریز نہیں دیکھتی کیونکہ یہی میری اصل زندگی ہے۔‘‘
خیال رہے کہ کرن بیدی نے شوبز میں بھی اہم نام کمایا ہے۔ ان کا ٹی وی شو ’’آپ کی کچہری‘‘ کو کافی شہرت ملی تھی۔ اس تعلق سے انہوں نے کہا کہ ’’وہ میری زندگی کا شاندار مرحلہ تھا۔‘‘