Inquilab Logo

ایکو ڈاٹ فائیو: بنیادی فیچرز سے لیس اِسمارٹ اسپیکر

Updated: June 05, 2023, 3:27 PM IST | Shahebaz Khan | Mumbai

لیکن تکنالوجی سے رغبت رکھنے والے افراد کیلئے کم دلچسپ ہے کیونکہ اسمارٹ ہوم کے دور کی مناسبت سے اس میں ایڈوانس فیچر شامل نہیں ہیں

Echo Dot Five anticipates movement around it
ایکو ڈاٹ فائیو اپنے اطراف ہونے والی حرکت کا اندازہ لگا لیتا ہے

امیزون نے نومبر ۲۰۱۴ء میں اپنا پہلا ایکو اسپیکر جسے آپ امیزون کا اسمارٹ اسپیکر یا الیگزا بھی کہہ سکتے ہیں ، لانچ کیا تھا۔ ۹؍ سال میں کمپنی نے مزید۴؍ اسپیکرلانچ کئےہیں۔حال ہی میں لانچ کیا جانے والا ’’ایکو ڈاٹ ۵‘‘ ہے۔ یہ ففتھ جنریشن اسمارٹ اسپیکراپنے گزشتہ ویرینٹس کے مقابلے متعدد خوبیوں سے مزین ہے۔
ایکوڈاٹ فور سے موازنہ
 ہر چند کہ اسپیکرکے سائز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہےلیکن ایکو ڈاٹ فور اور ایکو ڈاٹ فائیو میں واضح فرق محسوس کیا جاسکتا ہے۔ ایکو ڈاٹ فائیو کی فنشنگ بہترین انداز میں کی گئی ہے اور یہ ۳؍ رنگوں، سفید، سیاہ اور نیلےرنگ میں دستیاب ہے۔اس کا وزن تھوڑا زیادہ ہے لیکن کمپنی کا کہنا ہےکہ اسے کہیں لانےلےجانے کے مقصد سے نہیںتیارکیاگیا ہے۔اگر آپ اپنا بلیو ٹوتھ اسپیکر لےکر گھومنے پھرنے کے خواہشمند ہیں تو ایسی صورت میں یہ اسپیکر کارگر ثابت نہیں ہوگا۔ایکو ڈاٹ۵؍ کو ہمہ وقت پلگ میں لگائے رکھنا ہوتا ہے، بجلی کے مسلسل بہاؤ کے بغیر یہ کام نہیں کرے گا کیونکہ اس میں بیٹری نہیں ہے۔
ایکو فائیو کی معلومات
l کرہ کی طرح نظر آنے والے ایکو ڈاٹ فائیو کے اوپری حصے پر ۴؍ بٹن ہیں، جن میں سے ۲؍ آواز بڑھانے اور کم کرنے(والیوم بٹن)ہیں، ایک ایکشن بٹن ہےجو متعدد کام انجام دینے کیلئے بنایاگیاہے جبکہ ایک بٹن مائیکرو فون ، آن اور آف کرنے کیلئے ہے۔ 
lدلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں ایک ایکسلرومیٹر (ایک چھوٹا سا آلہ جو نقل و حرکت اور وائبریشن محسوس کرتا ہے)بھی ہے۔ اگر آپ اسپیکر کے اوپری حصے پر اپنے ہاتھ سے ہلکی تھپکی لگاتے ہیں تو یہ درج ذیل کام کرسکتا ہے: ٹائمر یا الارم اِسنوز یا بندکرسکتاہےاور موسیقی یا نغمہ شروع (پلے) یا روک (پاز)سکتا ہے۔
lاسپیکر کےنچلے حصے پر روشنی کا ایک دائرہ ہے جس کا رنگ اس وقت تبدیل ہوتا ہے جب اسپیکر انٹرنیٹ سے جڑتا یا منقطع ہوتا ہے، یا، جب آپ الیگزا کو کمانڈ یعنی حکم دیتے ہیں۔
lاس کا نچلا حصہ مکمل طور پر ربرسےبنایا گیا ہے تا کہ زیادہ وائبریشن یا ارتعاش سے اسپیکر اپنی جگہ سے حرکت نہ کرسکے۔ علاوہ ازیں، لکڑی کے فرنیچر پر اس کی پکڑ کافی مضبوط ہوتی ہے۔ اگر بے خیالی میں آپ کا ہاتھ اسپیکر پر پڑجائے، تب بھی یہ اپنی جگہ سے حرکت نہیں کرے گا۔
lاسپیکر کے پچھلے حصے پر کیبل ہے تاکہ ٹیبل پر وائر کا گچھا سامنے نہیں بلکہ پیچھے رہے۔
lاسےپلے اسٹور اور ایپ اسٹور پر دستیاب الیگزا ایپ سےبھی کنکٹ کیا جاسکتا ہے۔ایک مرتبہ لنک کردینے کے بعداسے بار بار کنکٹ نہیں کرنا پڑے گا۔
کارکردگی
 lامیزون نے اس کا رینج کافی وسیع بنایا ہے۔ راؤٹر کے ۱۰؍ میٹر دور ہونے پر بھی اسپیکر بخوبی کام کرتا ہے۔
lاس کی قیمت مناسب ہے کیونکہ فیچرزاور کارکردگی کی بنیاد پر اس قیمت میں بازار میں اچھا اسمارٹ اسپیکر نہیں ہے۔
lاس کے ذریعے آپ کال بھی کرسکتے ہیں ۔
lسینسر اور موشن ڈٹیکٹر نے اسے مزید اسمارٹ بنا دیاہے۔ مثلاً اگر آپ نے اسپیکر دروازے کے قریب رکھا ہے اور دروازہ کھول کر اندر داخل ہورہےہیں تو اسپیکر کی لائٹ اپنے آپ ہی آن ہوجاتی ہے۔ اسپیکر یہ جاننے کی کوشش کرنے لگتا ہے کہ کمرے میں داخل ہونے والا شخص اسے کوئی کمانڈ دینا چاہتا ہے یا نہیں۔ 
lیہ اسپیکر درجۂ حرارت کا اندازہ بھی لگا لیتا ہے اور ڈجیٹل گھڑی کی طرح اسے ظاہر بھی کرتا ہے۔ 
lالیگزا آپ کیلئے نوٹس لے سکتی ہے یا آپ اسے مختلف ہدایات دے سکتے ہیں۔
lاگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے گھر میں بنیادی فیچرز سے لیس ایک اسمارٹ اسپیکر ہو تو ایکو ڈاٹ فائیو میں سرمایہ کاری کرنا بہترین سودا ثابت ہوگا ۔
lآپ اس اسپیکر پر نغمات، خبریں اور متعدد مضامین سن سکتے ہیں۔
منفی نکات
lایکو ڈاٹ فائیو میں بیٹری نہیں ہے۔
lوزن زیادہ ہے اور اسے ساتھ لے کر گھوما پھرا نہیں جاسکتا۔اسے استعمال کرنا ہے تو ہر وقت پاور پلگ میں لگائے رکھنا ہوگا۔
lاوپری سطح پر جو تھپکی لگائی جاتی ہے، وہ اکثر کام نہیں کرتی جس کی وجہ سے آپ کو الیگزا کو حکم دینا ہوگا کہ الارم بند یا موسیقی شروع کرے۔
lساؤنڈ کوالیٹی بہت اچھی نہیں ہے۔ 
lاس کاسینسر، درجۂ حرارت کا اندازہ لگانے کی خصوصیت اور موشن ڈٹیکشن ہی اسے خاص بناتے ہیں۔ان کے بغیر ایکو ڈاٹ ۵؍ بازار میں دستیاب دیگر اسمارٹ اسپیکرہی کی طرح ہے۔
l اسمارٹ ہوم اور اسمارٹ روم کے زمانے میں ایکو ڈاٹ ۵؍ فٹ نہیں ہے۔ لیکن اسے ٹی وی ، اسمارٹ فون، کمپیوٹر یا دیگر کسی ڈیوائس کے ساتھ ایک عام اسپیکر کی طرح استعمال کیا جاسکتا ہے۔
lاس میں ۳ء۵؍ ایم ایم آڈیو جیک (جو فون کو کنکٹ کرتا ہے)نہیں ہے ۔
lموسیقی یا نغمے کی آواز بڑھانے پر ساؤنڈ کوالیٹی خراب ہوجاتی ہے۔
lالیگزا سے بات چیت کے دوران چونکہ آپ کا ڈیٹا امیزون کے سرور پر جمع ہوتا رہتا ہے اس لئے آپ کی نجی معلومات کے لیک ہونے کا خدشہ ہے۔اس اسپیکر کے ڈبے پر پرائیویسی کنٹرول کا فیچر ضرور بتایا گیا ہے لیکن کوئی حتمی آپشن نہ ہونے سے نجی معلومات لیک ہونے کا خطرہ ہے۔
lپلگ سے لگانے والا کیبل کافی چھوٹا ہے اس لئے آپ کو اپنی میز یا اسٹول سوئچ بورڈ کے کافی قریب لگانا پڑے گا۔
lگیجٹس اور تکنالوجی سے رغبت رکھنے والے افراد کو یہ اسپیکر پسند نہیں آئے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK