ای ڈی نے اداکار شیکھر سمن کے قریبی ساتھی اور پروڈیوسر دھرمیش سنگانی کے خلاف تلاشی کارروائی انجام دی ہے۔ ای ڈی نے ممبئی میں واقع میسرز کلانی امپیکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے دفتر اور اس کے ڈائریکٹر دھرمیش نریندر سنگانی سے متعلق تفتیش کے سلسلے میں تلاشی کی کارروائی انجام دی۔
شیکھر سمن۔ تصویر:آئی این این
ای ڈی نے اداکار شیکھر سمن کے قریبی ساتھی اور پروڈیوسر دھرمیش سنگانی کے خلاف تلاشی کارروائی انجام دی ہے۔ ای ڈی نے ممبئی میں واقع میسرز کلانی امپیکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے دفتر اور اس کے ڈائریکٹر دھرمیش نریندر سنگانی سے متعلق تفتیش کے سلسلے میں تلاشی کی کارروائی انجام دی۔واضح رہے کہ دھرمیش سنگانی فلم پروڈیوسر بھی ہیں اور اداکار و ٹی وی میزبان شیکھر سمن کے قریبی بھی ہیں۔ وہ شیکھر سمن کے بیٹے ادھیایان سمن کے ساتھ مل کر’’شیکھر سمن فلم اکیڈمی‘‘ چلاتے ہیں اور اس کے شریک بانی بھی ہیں۔ای ڈی نے کہا کہ تلاشی کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ ان کی کمپنی کی برآمدات کے بدلے جو رقم ملک آنی چاہئے تھی، وہ کافی وقت گزرنے کے باوجود ملک میں موصول نہیں ہوئی۔ بعض غیر ملکی خریداروں سے برآمدی رقم بھی وصول نہیں کی گئی۔
ای ڈی کادعویٰ ہے کہ اسے غیرملکی اثاثوں اور بینک کھاتوں سے متعلق شواہد بھی ملے ہیں ۔ واضح رہے کہ یہ کارروائی ایسے وقت میں انجام دی گئی ہے جبکہ شیکھر سمن اپنے نئے ٹی وی اور ویب شو ’شیکھر ٹونائٹ ‘ کے ذریعے برسراقتدار طبقے کو مسلسل نشانہ بنارہے ہیں۔