ہرش وردھن رانے اور سونم باجوا کی اداکاری سے سجی فلم ’’ایک دیوانے کی دیوانیت‘‘ کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا ہے جو ۲۱؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: August 22, 2025, 6:49 PM IST | Mumbai
ہرش وردھن رانے اور سونم باجوا کی اداکاری سے سجی فلم ’’ایک دیوانے کی دیوانیت‘‘ کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا ہے جو ۲۱؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
فلمسازوں نے ہرش وردھن رانے اورسونم باجوا کی اداکاری سے سجی فلم ’’ایک دیوانے کی دیوانیت‘‘ کا ٹیزر ریلیز کر دیا ہے جس کے بعد مداح ہرش وردھن رانے کو ایک مرتبہ پھر اسکرین پر دیکھنے کیلئے پرتجسس ہیں۔
Tere Liye Mera Pyar Tera bhi Mohtaj nahi , Ye Marte Dum Tak Rahega , Sirf Aaj Nahi 🔥🔥💥💥💯 !!! #EkDeewaneKiDeewaniyat "TEASER is full on "Goosebump" . Excellent BACKGROUND MUSIC " is the great USP ... POTENTIAL HIT loading this #DIWALI-2025 @MassZaveri has cooked & how 💪 pic.twitter.com/OCETTCpFsS
— Manoz Kumar (@ManozTalks) August 22, 2025
’’ایک دیوانے کی دیوانیت‘‘ کا ٹیزر
ہرش وردھن رانے نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کا ٹیزر ریلیز کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’اب دیکھے گا زمانہ پیار، درد اور نفرت۔اب دیکھے گا زمانہ۔‘‘ انہوں نے ’’ایک دیوانے کی دیوانیت‘‘ کو ٹیگ بھی کیا ہے۔ یاد رہے کہ ’’ایک دیوانے کی دیوانیت‘‘ ۲۱؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
یہ بھی پڑھئے: کیارا اڈوانی بیٹی کا نام پرینکا چوپڑہ سے متاثر ہوکر ’’کیارا‘‘ رکھنے والی تھیں
یاد رہے کہ جون کے اوائل میں ہرش وردھن رانے نے بی ہائنڈ دی سین (بی ٹی ایس) ویڈیوز شیئر کر کے ’’ایک دیوانے کی دیوانیت‘‘ کی شوٹنگ کے مکمل ہونے کی تصدیق کی تھی۔ اس فلم کی ہدایتکاری میلاپ زاویری نے انجام دی ہے۔ قبل ازیں یہ فلم ۲؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہونے والی تھی لیکن اس کی ریلیز کی تاریخ کو ملتوی کر کے ۲۱؍ اکتوبر ۲۰۲۵ءکر دیا گیا ہے۔