Inquilab Logo Happiest Places to Work

۲؍دن میں ہی ’’ایک دن‘‘ کا کام تمام، عامر خان کے بیٹے کا جادو نہ چل سکا

Updated: May 03, 2026, 7:04 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار جنید خان کی فلم ’’ایک دن‘‘ کے تعلق سے شروع میں کافی چرچا رہا اور بیٹے کی اس فلم کو سپر اسٹار عامر خان نے بھی خوب پروموٹ کیا۔ لیکن فلم کی کمائی سے ایسا لگ رہا ہے کہ عامر خان کی محنت پر پانی پھر گیا ہے۔ فلم کے ابتدائی ۲؍ دنوں کے بزنس کے اعداد و شمار تشویشناک ہیں۔

Ek DIn.Photo:INN
ایک دن۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان گزشتہ ۳؍ دہائیوں سے فلم انڈسٹری میں اپنی مضبوط پہچان قائم رکھے ہوئے ہیں اور ان کی فلموں کے ناظرین آج بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ ان کے نام کے ساتھ ملک کی سب سے کامیاب فلم ’’دنگل‘‘ جڑی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ان کی کئی بلاک بسٹر فلمیں بھی ہیں۔ اب ان کے بیٹے جنید خان نے بھی فلم انڈسٹری میں قدم رکھ دیا ہے۔ ان کی پہلی فلم کو زیادہ اچھی پزیرائی نہیں ملی تھی اور اسی سلسلے میں ان کی دوسری فلم بھی بہتر کمائی کے لیے جدوجہد کرتی نظر آ رہی ہے۔
جنید خان کی فلم ’’ایک دن‘‘ سنیما گھروں میں ریلیز ہو چکی ہے اور پہلے دو دنوں کے کمائی کے اعداد و شمار سامنے آ گئے ہیں۔ فلم بمشکل روزانہ ایک کروڑ روپے کے قریب کمائی کر رہی ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ دو دن میں اس فلم نے کتنی کمائی کی ہے اور آگے اس سے کیا توقعات رکھی جا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:لا لیگا: بارسلونا ٹائٹل کے قریب، ویاریا ل نے چیمپئن لیگ میں جگہ پکی کر لی


ایک دن نے کتنے کمائے؟
سیکنلک کی رپورٹ کے مطابق ’’ایک دن‘‘ نے ریلیز کے پہلے دن ۱۵ء۱؍ کروڑ روپے کا کلیکشن کیا جبکہ دوسرے دن اس کی کمائی میں کمی دیکھی گئی اور صرف 1 کروڑ روپے کمائے۔ اس طرح دو دنوں کا مجموعی کلیکشن ۱۵ء۲؍ کروڑ روپے رہا۔ گراس کلیکشن کے حساب سے فلم نے۵۷ء۲؍ کروڑ روپے کمائے ہیں۔ اس کے علاوہ اوورسیز میں ۲۵؍ لاکھ روپے کا کاروبار ہوا۔ مجموعی عالمی (ورلڈ وائیڈ) کلیکشن ۸۲ء۲؍ کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔
بجٹ پورا کرنے کے لیے کتنی کمائی ضروری؟ 
رپورٹس کے مطابق فلم کا بجٹ تقریباً ۱۵؍ کروڑ روپے بتایا جا رہا ہے۔ اس کے مقابلے میں دو دن کی کمائی کافی کم ہے۔ عام طور پر فلمیں اپنے پہلے ویک اینڈ میں اندازاً بجٹ کا۵۰؍ فیصد کمانے کا ہدف رکھتی ہیں، لیکن اس حساب سے ’’ایک دن‘‘ کے لیے یہ ہدف حاصل کرنا آسان نہیں لگ رہا۔ اس لیے اتوار کے دن کمائی میں اضافہ ہونا بہت ضروری ہے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو ویک ڈیز میں فلم کی کمائی  ایک کروڑ سے بھی کم ہو سکتی ہے اور وقت کے ساتھ بجٹ پورا کرنا مزید مشکل ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے:پتی پتنی اور وہ دو ٹریلر: آیوشمان، سارہ، وامیکا اور رکول کی الجھی ہوئی محبت کی کہانی


سائی پلّوی کا ہندی آغاز بھی پھیکا
اداکارہ سائی پلّوی جنوبی فلم انڈسٹری کا بڑا نام ہیں اور انہوں نے اب بالی ووڈ میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ وہ پہلے ہی ملک کی سب سے بڑے بجٹ کی فلم ’’رامائن‘‘ میں  ماتا سیتا کا کردار ادا کرنے جا رہی ہیں تاہم ان  کی پہلی ہندی فلم ’’ایک دن‘‘ کی ناکامی ان اور ان کے مداحوں کے لیے مایوس کن ثابت ہو سکتی ہے۔ کسی بھی اداکار کے لیے پہلی فلم بہت اہم ہوتی ہے اور اس کی کامیابی کیریئر کے لیے ضروری سمجھی جاتی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ سائی پلّوی کی پہلی فلم آگے کیا رخ اختیار کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK