جنگلی میوزک (ٹائمز میوزک کا ایک حصہ) کی طرف سے پیش کردہ یہ گانا محبت کی ٹوٹ پھوٹ کے درد اور خاموشی کو قید کرتا ہے جو الوداع کہے بغیر بھی بولتی ہے۔ اس جذباتی گیت کو وشال مشرا نے گایا اور کمپوز کیا ہے۔
EPAPER
Updated: October 29, 2025, 8:01 PM IST | Mumbai
جنگلی میوزک (ٹائمز میوزک کا ایک حصہ) کی طرف سے پیش کردہ یہ گانا محبت کی ٹوٹ پھوٹ کے درد اور خاموشی کو قید کرتا ہے جو الوداع کہے بغیر بھی بولتی ہے۔ اس جذباتی گیت کو وشال مشرا نے گایا اور کمپوز کیا ہے۔
جنگلی میوزک (ٹائمز میوزک کا ایک حصہ) کی طرف سے پیش کردہ یہ گانا محبت کی ٹوٹ پھوٹ کے درد اور خاموشی کو قید کرتا ہے جو الوداع کہے بغیر بھی بولتی ہے۔ اس جذباتی گیت کو وشال مشرا نے گایا اور کمپوز کیا ہے، جو آج کے سب سے دلکش گلوکار موسیقاروں میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں۔کوشل کشور کے تحریر کردہ گیت ’’دل ٹوٹ گیا تو‘‘ جدائی کے درد کو انتہائی سادگی اور گہرائی کے ساتھ بیان کرتاہے ۔
’’قبول ‘‘کی زبردست کامیابی کے بعد، یہ گانا فلم حق کے موسیقی کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے جہاں عمران اور یامی گوتم کا درد اور خاموشی دونوں ہی دل کو چھو لینے والی ہیں۔اداکار عمران ہاشمی نے کہاکہ ’’دل ٹوٹ گیا تو‘‘ گیت واقعی دل ٹوٹنے کے درد کی عکاسی کرتا ہے۔ وشال نے اس گانے کو خوبصورتی سے کمپوز کیا ہے - یہ دل کو چھو لیتا ہے۔ اس گیت کے تعلق سے یامی گوتم نے کہا کہ ’’اس گیت میں ایک گہری خاموشی ہے۔ یہ صرف ٹوٹے ہوئے دل کے بارے میں نہیں ہے، بلکہ ان چیزوں کے بارے میں بھی ہے جو کبھی نہیں کہی جاتی ہیں۔ موسیقی، دھن اور جذبات - ہر چیز بہت خوبصورتی سے جڑتی ہے۔‘‘
وشال مشرا نے کہاکہ ’’یہ گانا میرے دل کے بہت قریب ہے۔ گیت ’’دل ٹوٹ گیا تو‘‘ حقیقی درد اور سوچ سے پیدا ہوا ہے۔ یہ محبت کی بات کرتا ہے جو آپ کو بدل دیتا ہے اور جو خاموشی رہتی ہے۔ عمران اور یامی نے اسے اسکرین پر شاندار انداز میں پیش کیا ہے۔‘‘مندار ٹھاکر، سی ای او (ٹائمز میوزک/جنگلی میوزک) نے کہاکہ ’’قبول کی کامیابی کے بعد، دل ٹوٹ گیا تو حق کی موسیقی کی روح کو آگے بڑھاتا ہے۔ وشال مشرا ایک بار پھر دل کو چھو لینے والی موسیقی لائے ہیں اور عمران اور یامی کی شاندار پرفارمنس نے اسے ایک یادگار تجربہ بنا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:رشمیکا مندانا کی اداکاروں کو ۹؍سے ۶؍ کام کرنے کی مانگ پر انٹرنیٹ صارفین برہم
’’دل ٹوٹ گیا تو‘‘اب جنگلی میوزک پر ریلیز ہوا ہے اور تمام میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارمز اور یوٹیوب پر دستیاب ہے۔انسومنیا فلمز اور باویجا اسٹوڈیوز کے اشتراک سے جنگل پکچرز کے ذریعہ تیار کردہ حق، ہدایتکار سپرن ورما نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم۷؍ نومبر ۲۰۲۵ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔