• Mon, 02 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایمباپے کا آخری لمحات میں جادو: ریئل میڈرڈ کی سنسنی خیز فتح

Updated: February 02, 2026, 4:04 PM IST | Madrid

فرانسیسی اسٹار فٹبالر کیلین ایمباپے کے اعصاب شکن پنالٹی گول کی بدولت ریئل میڈرڈ نے رایو ویائے کانو کو شکست دے کر لالیگا خطاب کی دوڑ کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔

Kylian Mbappe.Photo:INN
ایمباپے۔ تصویر:آئی این این

 فرانسیسی اسٹار فٹبالر کیلین ایمباپے کے اعصاب شکن پنالٹی گول کی بدولت  ریئل میڈرڈ نے رایو ویائے کانو  کو شکست دے کر لالیگا خطاب کی دوڑ کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔ اس فتح کے بعد ریئل میڈرڈ پوائنٹس ٹیبل پر ۵۴؍ پوائنٹس کے ساتھ بارسلونا سے محض ایک پوائنٹ کے فاصلے پر برقرار ہے۔ سینتیاگو برنابیو اسٹیڈیم میں کھیلا گیا یہ میچ ڈراما سے بھرپور رہا۔
 میچ کے آٹھویں منٹ میں ریئل میڈرڈ کے اسٹار کھلاڑی جُوڈ بیلنگھم ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو کر میدان سے باہر چلے گئے، جس سے ٹیم پر دباؤ بڑھ گیا۔  ونیسیئس جونیئر نے اپنی مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے ایک شاندار کرولنگ شاٹ کے ذریعے گیند کو جال کی راہ دکھا کر میڈرڈ کو برتری دلائی۔
 دوسرے ہاف کے آغاز میں جورخے ڈی فروتوس نے گول کر کے مقابلہ ۱۔۱؍ سے برابر کر دیا، جس نے ہوم کراؤڈ کو خاموش کر دیا۔میچ کے آخری لمحات میں جب مقابلہ برابری پر ختم ہوتا نظر آ رہا تھا، ۱۰۰؍ویں منٹ میں ابراہیم ڈیاز پر ہونے والے فاؤل کے نتیجے میں ریئل میڈرڈ کو پنالٹی ملی۔ کیلین ایمباپے نے بغیر کسی غلطی کے گیند کو گول میں پھینک کر ٹیم کو۱۔۲؍ گول  سے فتح دلوا دی۔رایو ویائے کانو کے لیے میچ کا اختتام اچھا نہ رہا، ان کے دو کھلاڑیوں کو میدان چھوڑنا پڑا۔
ایٹلیٹیکو  میڈرڈ کا بڑا قدم: نائیجیرین اسٹار اڈی مولا لوک مین سے معاہدہ طے پا گیا
ہسپانوی فٹ بال کلب  ایٹلیٹیکو  میڈرڈ نے اپنی جارحانہ لائن کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اطالوی کلب اٹلانٹا کے مایہ ناز نائیجیرین فارورڈ اڈی مولا لوک مین کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ کر لیا ہے۔۲۸؍ سالہ اسٹار فٹ بالر اپنے طبی معائنے  کے لیے میڈرڈ پہنچ چکے ہیں۔


کلب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق،  ایٹلیٹیکو  میڈرڈ اور اٹلانٹا کے درمیان کھلاڑی کی منتقلی کے تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں۔ لوک مین میڈیکل ٹیسٹ کے مراحل مکمل کرنے کے بعد باضابطہ طور پر معاہدے پر دستخط کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے:کچھ کیلئےآزادی، کچھ کیلئےخاموشی: اسرائیلی قید میں ہزاروں فلسطینی

اڈی مولا لوک مین کی آمد ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے لیفٹ ونگ  کو نئی توانائی فراہم کرے گی۔ یہ پیش رفت اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ جنوری میں اطالوی کھلاڑی جیاکومو راسپادوری اٹلانٹا منتقل ہو گئے تھے  جو ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے اسکواڈ میں اپنی جگہ پکی کرنے میں ناکام رہے تھے۔لوک مین کا تجربہ اور رفتار ٹیم کی جارحانہ حکمت عملی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھئے:طاہر حسین نے فلموں کو پیشہ نہیں بلکہ خدمت سمجھا

توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ نائیجیرین فارورڈ جمعرات کی شب کوپا ڈیل رے کے کوارٹر فائنل میں ریئل بیٹس  کے خلاف اپنا  پہلا میچ کھیلیں  گے۔ فٹ بال ماہرین کا ماننا ہے کہ لوک مین کی شمولیت سے ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی گول اسکور کرنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا، جو سیزن کے بقیہ اہم مقابلوں میں ٹیم کے لیے سودمند ثابت ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK