• Mon, 02 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

گریمی ایوارڈز: کینڈرک لامر، لیڈی گاگا اور بیڈ بنی نے بڑے اعزاز ااپنے نام کئے

Updated: February 02, 2026, 4:03 PM IST | Los Angeles

یہ وہ وقت ہے جب دنیا بھر کی بہترین موسیقی کو گریمی ایوارڈز ۲۰۲۶ء میں اعزازات سے نوازا جاتا ہے۔ لیڈی گاگا اور کینڈرک لامر نے ابتدائی طور پر بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔ یہ تقریب لاس اینجلس، کیلیفورنیا کےکرپٹو ڈاٹ کام ( (Crypto.com ایرینا میں منعقد ہوئی۔

Lady Gaga.Photo:INN
لیڈی گاگا۔ تصویر:آئی این این

یہ گریمی نائٹ ہے! موسیقی کی سب سے بڑی شام  آخرکار آ گئی۔ اتوار کی شب دنیا بھر سے۲۰۲۵ء کے بہترین فنکاروں اور موسیقاروں کو گریمی ایوارڈز ۲۰۲۶ء میں اعزازات دیے گئے۔ اس سال چھٹی اور آخری مرتبہ کامیڈین اور ٹی وی ہوسٹ ٹریور نوح نے تقریب کی میزبانی کی۔ ۶۸؍ویں گریمی ایوارڈز کا انعقادکرپٹو ڈاٹ کام (  (Crypto.com ایرینا، لاس اینجلس میں ہوا۔
کینڈرک لامر نے گریمی ۲۰۲۶ء میں سب سے زیادہ، یعنی ۹؍ نامزدگیاں حاصل کیں اور ان میں سے ۵؍ ایوارڈز جیتے، جن میں بہترین ریپ گانا اور  بہترین ریپ آرٹسٹ  شامل ہیں۔ اِدھر لیڈی گاگا نے اپنی ۷؍نامزدگیوں میں سے ۳؍ گریمی ایوارڈز اپنے نام کیے۔ دوسری جانب بیڈ بنی نے اپنے البم ڈیبی ٹیرار ماس فوٹو پر البم آف دی ایئر  کا اعزاز حاصل کیا، جہاں انہوں نے لیڈی گاگا، کینڈرک لامر اور جسٹن بیبر جیسے مضبوط امیدواروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
 اس سال گریمی ایوارڈز میں کل ۹۵؍کیٹیگریز  تھیں۔ دو نئی کیٹیگریز متعارف کروائی گئیں:   بہترین روایتی کنٹری البم۔ بہترین البم کور
گریمی ایوارڈز۲۰۲۶ء کے فاتحین (اہم کیٹیگریز)
بہترین کامیڈی البم: فاتح: نیٹ بارگیٹز 
بہترین عصری کرسچن میوزک پرفارمنس/گانا: فاتح: برینڈن لیک اور جیلی رول  ۔
بہترین البم کور: فاتح: ٹائلر، دی کریئیٹر 
بہترین کنٹری گانا: فاتح :ٹائلر چائلڈرز  
بہترین کنٹری جوڑی/گروپ پرفارمنس: فاتح: شابوزی اور جیلی رول  
بہترین کنٹری سولو پرفارمنس: فاتح:  کرس اسٹیپلٹن 
بہترین میٹل پرفارمنس: فاتح: ٹرن اسٹائل 
بہترین ریپ گانا: فاتح:  کینڈرک لامر 
بہترین میلوڈک ریپ پرفارمنس:فاتح: کینڈرک لامر اور ایس زیڈ اے  
بہترین ریپ پرفارمنس: فاتح:  کلپس، کینڈرک لامر، پشا ٹی اور میلائس 
بہترین آر اینڈ بی  البم: فاتح:  لیون تھامس  
بہترین آر اینڈ بی گانا: فاتح:  کیہلانی  
سال کا بہترین گیت نگار (نان کلاسیکل): فاتح:  ایمی ایلن
سال کا بہترین پروڈیوسر (نان کلاسیکل):فاتح:  سرکٹ  
بہترین متبادل میوزک البم: فاتح:  دی کیور 

یہ بھی پڑھئے:طاہر حسین نے فلموں کو پیشہ نہیں بلکہ خدمت سمجھا

بہترین راک البم:فاتح: ٹرن اسٹائل  
بہترین ڈانس پاپ ریکارڈنگ:فاتح: لیڈی گاگا 
بہترین میوزک ویڈیو:فاتح: ڈوئچی 
بہترین لاطینی پاپ البم:فاتح: نتالیہ لافورکاڈے 

یہ بھی پڑھئے:کچھ کیلئےآزادی، کچھ کیلئےخاموشی: اسرائیلی قید میں ہزاروں فلسطینی

بہترین ڈانس / الیکٹرانک البم:فاتح: ایف کے اے ٹوئگز
بہترین پاپ جوڑی / گروپ پرفارمنس: فاتح: سنتھیا ایریوو اور آریانا گرانڈے
بڑے اعزازات
البم آف دی ایئر:فاتح: بیڈ بنی 
ریکارڈ آف دی ایئر:فاتح: کینڈرک لامر اور ایس زیڈ اے 
سانگ آف دی ایئر:فاتح: بلی آئیلش
بہترین نیا فنکار:فاتح: اولیویا ڈین

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK