Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’خوشی ہےکہ ’ٹائیگر ۳‘ میں میری اور سلمان کی کارکردگی پسند کی گئی‘‘

Updated: November 17, 2023, 10:29 AM IST | Agency | Mumbai

’فلم میں اینٹی ہیرو کا کردارادا کرنے والے عمران ہاشمی نے کہا کہ سلمان خان کے ساتھ آنے سے بہتر اور کیا ہوسکتا ہے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

عمران ہاشمی نے یش راج فلمز (وائے آر ایف) کی ٹائیگر۳؍ میں اپنے ویلن کے کردار سے سب کو متاثرکیا ہے جس میں وہ ملک کے سب سے بڑے ایکشن سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ ٹکرائے ہیں۔ٹائیگر۳؍ نے صرف۴؍ دنوں میں مجموعی طور پر ۱۶۹ء۷۵؍ کروڑ روپے کی کمائی کی ہے اور دنیا بھر میں۲۷۲؍ کروڑ روپے کما لئے ہیں اورجمعہ یعنی آج سے ایک اور بڑے ویک اینڈ کے لیے تیار ہے! عمران اس محبت سے بہت پُرجوش ہیں جو اس فلم میں ان کے کردار کو مداحوں سے ملی ہے۔
عمران ہاشمی کہتے ہیں’’میں ٹائیگر۳؍کو ملنے والے ردعمل اور جس طرح لوگوں نے میرے پرفارمنس کو پسند کیا ہے، اس سے میں بہت خوش ہوں۔ ہم نے ایک عمدہ آغاز کیا ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ فلم عالمی سطح پر شائقین کو محظوظ کرے گی۔ مجھے ایک اینٹی ہیرو کا کردار ادا کرنے کا موقع ملا اور  ملک کے سب سے بڑے ایکشن سپر اسٹار سلمان خان کے مدمقابل آنے سے بہتر اور کیا ہو سکتا ہے! مجھے خوشی ہے کہ لوگوں نے ہماری کارکردگی کو پسند کیا اور یہ میرے لئے  بڑی مقبولیت ہے۔‘‘
وہ مزید کہتے ہیں’’میں ہمیشہ سے اپنی پسند کی فلموں سے لوگوں کو محظوظ کرنا چاہتا تھا اور ایک اینٹی ہیرو کا کردار ادا کرنے سے مجھے ایسے شیڈز تلاش کرنے کا موقع ملا جو میں نے پہلے کبھی نہیں کیا تھا۔ میں اپنے ویلن کے کردار کوباکس آفس پر کامیاب بنانے کیلئے لوگوں کا شکر گزار ہوں۔‘‘آدتیہ چوپڑا کی پروڈیوس کردہ اور منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی ٹائیگر۳؍ اتوار۱۲؍ نومبر کو ہندی، تمل اور تیلگوزبانوں میں ریلیز ہوئی۔ ایک تھا ٹائیگر، ٹائیگر زندہ ہے، وار اور پٹھان کے بعد یہ وائی آر ایف اسپائی یونیورس کی پانچویں فلم ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK