• Mon, 22 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایپسٹین فائلز: ڈی او جے ویب سائٹ سے۱۶؍دستاویزات غائب، ٹرمپ کی تصویر بھی شامل

Updated: December 21, 2025, 8:13 PM IST | Washington

امریکی محکمۂ انصاف کی ویب سائٹ سے جیفری ایپسٹین سے متعلق کم از کم۱۶؍ اہم دستاویزات، جن میں ڈونالڈ ٹرمپ کی تصویر بھی شامل تھی، اچانک غائب ہو جانے پر شدید سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ بغیر کسی وضاحت کے فائلوں کی واپسی نے ایپسٹین ریکارڈز کی شفافیت اور حکومتی پردہ پوشی پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

کم از کم۱۶؍ دستاویزات جو جیفری ایپسٹین سے منسلک تھیں، جن میں ایک تصویر بھی شامل تھی جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نظر آ رہے تھے، امریکی محکمۂ انصاف کی عوامی ویب سائٹ سے جاری کئےجانے کے۲۴؍ گھنٹوں سے بھی کم وقت میں غائب ہو گئی ہیں۔ ان دستاویزات کو ہٹانے کے بارے میں حکومت کی جانب سے نہ کوئی وضاحت دی گئی اور نہ ہی عوامی طور پر کوئی اطلاع جاری کی گئی جس سے ایپسٹین سے متعلق ریکارڈز کے معاملے میں شفافیت پر ایک بار پھر سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ 
امریکی محکمۂ انصاف نے جمعہ (۲۰؍ دسمبر) کو سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے منسلک طویل عرصے سے وعدہ کئے گئے ریکارڈز جاری کرنا شروع کئے تھے۔ تاہم، یہ دستاویزات شدید طور پر سنسر (ریڈیکٹ) کی گئی تھیں جس سے ان کی شفافیت پر سوالات پیدا ہوئے۔ محکمۂ انصاف کی جانب سے جاری کی گئی فائلوں اور تصاویر میں سابق ڈیموکریٹک صدر بل کلنٹن کے متعدد حوالہ جات موجود تھے، جبکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حوالے بہت کم تھے۔ اسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، یہ گمشدہ فائلیں ابتدا میں جمعہ کو دستیاب تھیں لیکن اب قابلِ رسائی نہیں رہیں۔ ان دستاویزات میں برہنہ خواتین کی عکاسی کرنے والی پینٹنگز کی تصاویر شامل تھیں اور ایک تصویر میں کریڈنزا پر اور درازوں کے اندر رکھی گئی متعدد تصاویر دکھائی گئی تھیں۔ ایک تصویر میں ٹرمپ، ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ، جیفری ایپسٹین اور ان کی طویل عرصے کی ساتھی گھسلین میکسویل ایک ساتھ نظر آ رہے تھے۔ 

اگرچہ محکمۂ انصاف نے غائب فائلوں کے بارے میں کوئی وضاحت فراہم نہیں کی، تاہم، اس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’’تصاویر اور دیگر مواد کا قانون کے مطابق، اضافی احتیاط کے طور پر، مسلسل جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق سنسر کیا جائے گا، کیونکہ ہمیں مزید معلومات موصول ہو رہی ہیں۔ ‘‘ایکس پر ایک پوسٹ میں، ہاؤس اوور سائٹ کمیٹی کے ڈیموکریٹس نے غائب تصاویر کی نشاندہی کی۔ پوسٹ میں کہا گیا:’’یہ تصویر، فائل۴۶۸؍، جو ایپسٹین فائلز میں شامل تھی اور جس میں ڈونالڈ ٹرمپ نظر آتے ہیں، بظاہر اب محکمۂ انصاف کی ریلیز سے ہٹا دی گئی ہے۔ کیا یہ درست ہے؟ اور کیا کچھ چھپایا جا رہا ہے؟ امریکی عوام کیلئے شفافیت ضروری ہے۔ ‘‘
ایک اور پوسٹ میں، اوور سائٹ ڈیموکریٹس نے کہا کہ یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پردہ پوشی (کور اَپ) ہے۔ انہوں نے لکھا: ’’یہ وہائٹ ہاؤس کی پردہ پوشی ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK