• Wed, 11 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ورلڈ کپ کا سب سے دلچسپ مقابلہ: دو سپر اوورز کے بعد جنوبی افریقہ کی فتح

Updated: February 11, 2026, 7:05 PM IST | Mumbai

جنوبی افریقہ اور افغانستان کے درمیان مقابلہ دو بار سپر اوور میں داخل ہوا، جہاں بالآخر تجربہ کار جنوبی افریقی ٹیم نے افغان سورماؤں کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی۔

South Africa`s Team.Photo:PTI
جنوبی افریقہ کی ٹیم۔ تصویر:پی ٹی آئی

 ٹی  ۲۰؍ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے گروپ ڈی میں ایک ایسا میچ کھیلا گیا جسے برسوں یاد رکھا جائے گا۔ احمد آباد میں کھیلے گئے اس میچ نے شائقین کے دل کی دھڑکنیں تیز کر دیں ۔جنوبی افریقہ اور افغانستان کے درمیان مقابلہ دو بار سپر اوور میں داخل ہوا، جہاں بالآخر تجربہ کار جنوبی افریقی ٹیم نے افغان سورماؤں کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی۔جب  ۴۰؍اوورز کے کھیل کے بعد بھی اسکور برابر رہا، تو فیصلہ سپر اوورز میں ہوا۔پہلا سپر اوور، دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف بہترین کھیل پیش کیا اورپہلے سپر اوور میں دونوں ٹیموں نے۱۷۔۱۷؍ رنز بنائے، لیکن کوئی فاتح سامنے نہ آیا۔
دوسرے سپر اوور میں جنوبی افریقہ نے ۲۳؍ رنز بنائے، جبکہ افغانستان کی ٹیم صرف دو وکٹ پر ۱۹؍ رنز ہی بنا سکی۔ اس کارکردگی کے باعث جنوبی افریقہ نے اس دلچسپ میچ میں فتح حاصل کر لی۔محمد نبی پہلی دو گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ رحمان اللہ گرباز نے کیشو مہاراج کو مسلسل ۳؍ چھکے لگا کر میچ دوبارہ زندہ کر دیا، لیکن آخری گیند پر مطلوبہ ۶؍ رنز بنانے میں ناکام رہے اور کیچ آؤٹ ہو گئے۔اب افغانستان کو ٹورنامنٹ میں برقرار رہنے کے لیے نہ صرف اپنے باقی دونوں میچز بڑے مارجن سے جیتنے ہوں گے، بلکہ دوسری ٹیموں (نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ) کے نتائج پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے:فیفا کا بڑا اعلان، ورلڈ کپ۲۰۲۶ء کی انعامی رقم میں غیر معمولی اضافہ

اس  سے قبل جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ ۲۰؍ اوورز میں ۶؍ وکٹوں پر ۱۸۷؍ رنز بنائے۔ کوئنٹن ڈی کاک (۵۹) اور رایان ریکلٹن (۶۱؍رن ) کی ۱۱۴؍رنز کی شراکت نے افغان بولرز کو بے بس کر دیا تھا۔ جواب میں افغانستان کی ٹیم  ۴ء۱۹؍اوورز میں ۱۸۷؍ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور یوں میچ برابر رہا۔رحمان اللہ گرباز نے ۴۲؍گیندوں پر۸۴؍  رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔آخری لمحات میں نور احمد نے دو چھکوں سے امید جگائی، لیکن مجیب الرحمان کے رن آؤٹ نے افغانستان کی یقینی جیت کو برابری میں بدل دیا۔

یہ بھی پڑھئے:عدالت کا حکم: کیری میناٹی کرن جوہر کے خلاف قابلِ اعتراض مواد نشر نہ کریں

شکست کے باوجود افغانستان نے ثابت کر دیا کہ وہ کسی بھی بڑی ٹیم کو پچھاڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ عظمت اللہ عمرزئی کی ۳؍ وکٹ اور راشد خان کی عمدہ کپتانی نے جنوبی افریقہ کو ہر قدم پر ٹف ٹائم دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK