یورو وژن ۲۰۲۵ءکے فاتح جے جے، جن کا اصل نام جاہانس پیچ (Johannes Pietsch) ہے، نے آئندہ سال یعنی ۲۰۲۶ءکے یورو وژن مقابلے سے اسرائیل کو خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
EPAPER
Updated: May 23, 2025, 7:01 PM IST | Athens
یورو وژن ۲۰۲۵ءکے فاتح جے جے، جن کا اصل نام جاہانس پیچ (Johannes Pietsch) ہے، نے آئندہ سال یعنی ۲۰۲۶ءکے یورو وژن مقابلے سے اسرائیل کو خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بدھ کو ہسپانوی میڈیا کی اطلاع کے مطابق یورو وژن ۲۰۲۵ءکے فاتح جے جے، جن کا اصل نام جاہانس پیچ (Johannes Pietsch) ہے، نے آئندہ سال یعنی ۲۰۲۶ءکے یورو وژن مقابلے سے اسرائیل کو خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جے جے نے اس بات پر زور دیا کہ یورو وژن کو کچھ بنیادی تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا: ’’خاص طور پر، ووٹنگ کے نظام اور اس بات پر نظرثانی کی ضرورت ہے کہ اس مقابلے میں کون شرکت کر سکتا ہے۔ ‘‘انہوں نے مزید کہا: کہ ’’یہ بہت مایوس کن ہے کہ اسرائیل اب بھی اس مقابلے میں شامل ہے۔ میں چاہوں گا کہ اگلا یورو وژن ویانا میں ہو لیکن اسرائیل کے بغیر۔ تاہم، یہ فیصلہ یورپی نشریاتی یونین (EBU) کے ہاتھ میں ہے۔ ہم فنکار صرف اپنی رائے دے سکتے ہیں۔ ‘‘
یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ انتظامیہ کی مخالفت کے باوجود محمود خلیل کونوزائیدہ بیٹےکو گلے لگانےکی اجازت
جمعرات کو ڈچ عوامی نشریاتی ادارے AVROTROS نے اس بات پر سوال اٹھایا کہ آیا یورو وژن واقعی غیرسیاسی مقابلہ رہ گیا ہے، خاص طور پر اسرائیل کی شرکت کے تناظر میں، جبکہ غزہ میں جنگ جاری ہے۔ نشریاتی ادارے کی ترجمان لیونی وین ڈر مارک نے اناطولیہ نیوز ایجنسی کو بتایا:’’اسرائیل کی شرکت موجودہ حالات میں ہمیں اس بڑے سوال سے دوچار کرتی ہے کہ یورو وژن واقعی ایک غیرسیاسی، ثقافتی طور پر متحد کرنے والا مقابلہ ہے یا نہیں ؟‘‘پیر کو ہسپانوی وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز نے بھی اسرائیل کو یورو وژن اور دیگر بین الاقوامی مقابلوں سے خارج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے اس بات کی یاد دہانی کرائی کہ روس کو یوکرین پر جنگ کے باعث اس مقابلے سے نکال دیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا:’’ہم ثقافت میں دہرا معیار نہیں اپنا سکتے۔ ‘‘