Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایف اے کپ: گول کیپر لیوکس پیری کی بدولت لیڈز یونائیٹڈ سیمی فائنل میں داخل

Updated: April 06, 2026, 7:07 PM IST | London

لیڈز یونائیٹڈ کے گول کیپر لیوکس پیری نے پینالٹی شوٹ آؤٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو اہم گول بچا لیے، جس کی بدولت ان کی ٹیم ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کو شکست دے کر ایف اے کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

Leeds United Team.Photo:X
لیڈس یونائٹیڈ ٹیم۔ تصویر:ایکس

لیڈز یونائیٹڈ کے گول کیپر لیوکس پیری نے پینالٹی شوٹ آؤٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو اہم گول بچا لیے، جس کی بدولت ان کی ٹیم ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کو شکست دے کر ایف اے کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ لیڈز نے مقررہ وقت میں ۲۔۲؍گول  کے ڈرا کے بعد شوٹ آؤٹ میں ۲۔۴؍گول سے کامیابی حاصل کی۔
لیڈز یونائیٹڈ نے میچ کے آغاز سے ہی برتری حاصل کر لی تھی جب آؤ تاناکا نے پہلے ہاف میں گول کر کے ٹیم کو سبقت دلائی۔ ۷۵؍ویں منٹ میں ڈومینک کالورٹ لیون نے پینالٹی اسپاٹ سے گول کر کے لیڈز کی برتری کو دُگنا کر دیا۔ تاہم  ویسٹ ہیم نے ہاری ہوئی بازی پلٹتے ہوئے اضافی وقت میں حیران کن واپسی کی۔ میٹیئس فرنانڈیس نے پہلا گول کیا  جبکہ چار منٹ بعد ایکسل ڈسای نے برابری کا گول داغ کر مقابلہ سنسنی خیز بنا دیا۔


پینالٹی شوٹ آؤٹ سے ٹھیک پہلے ویسٹ ہیم کے گول کیپر الفونس اریولا زخمی ہو کر میدان سے باہر چلے گئے، جس کے بعد ۲۰؍ سالہ فنلے ہیرک کو ڈیبیو کا موقع ملا۔ ہیرک نے پہلی ہی پینالٹی بچا کر امید پیدا کی، لیکن لیڈز کے لیوکس پیری دیوار بن گئے۔ پیری نے جاروڈ بوون اور پابلو کی پینالٹی روک کر اپنی ٹیم کی جیت یقینی بنائی۔ اب لیڈز یونائیٹڈ سیمی فائنل میں مانچسٹر سٹی، چیلسی اور ساؤتھمپٹن کے ساتھ شامل ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:جیسیکا پیگولا کا اعزاز کا دفاع، چارلسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا


ویمنز ایف اے کپ: برائٹن کا بڑا اپ سیٹ، ۱۴؍ مرتبہ کی چیمپئن آرسنل کو ہرا کر سیمی فائنل میں رسائی
 ویمنز ایف اے کپ کے کوارٹر فائنل میں برائٹن اینڈ ہوو البیون نے فٹ بال کی دنیا کا بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے فیورٹ ٹیم آرسنل ویمن کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے۔ میڈو پارک میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز مقابلے میں برائٹن نے آرسنل کے مضبوط ہوم گراؤنڈ پر جارحانہ کھیل پیش کیا اور چوتھی بار ایونٹ کے سیمی فائنل (ٹاپ فور) مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

یہ بھی پڑھئے:محمد رفیع کاگیت ایران جنگ اور عالمی کشیدگی کے درمیان وائرل


 دوسرے ہاف کے آغاز کے تیسرے ہی منٹ میں میڈیسن ہیلی نے فرین کربی کے پاس پر گیند کو جال کی راہ دکھا کر برائٹن کو۰۔۱؍گول کی برتری دلائی۔ کھیل کے۶۳؍ ویں منٹ میں کیٹلن ہیز نے فرین کربی کے کارنر شاٹ پر شاندار ہیڈر کے ذریعے برائٹن کا اسکور  ۰۔۲؍گول کر دیا۔ آرسنل کی منیجر رینی سلیجرز نے میچ میں الیسیا روسو اور فریڈا مانوم جیسی اسٹار کھلاڑیوں کو بھی میدان میں اتارا، لیکن ٹیم برائٹن کے مضبوط دفاع کو توڑنے میں ناکام رہی۔ آرسنل کی ٹیم ۲۰۱۶ء کے بعد سے یہ ٹرافی جیتنے کے انتظار میں ہے، جبکہ برائٹن کی ٹیم اب پہلی بار ویمبلے اسٹیڈیم میں فائنل کھیلنے کے خواب کے قریب پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK