کئی مشہور کمپنیوں سے وابستہ رہ چکے اسانا کے سی ای او ڈین روجرس نے یہ مشورے نوجوانوں کو دئیے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو ہنر اور مہارت دونوں پر توجہ دینی چاہئے۔
EPAPER
Updated: April 06, 2026, 9:58 PM IST | Agency | Mumbai
کئی مشہور کمپنیوں سے وابستہ رہ چکے اسانا کے سی ای او ڈین روجرس نے یہ مشورے نوجوانوں کو دئیے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو ہنر اور مہارت دونوں پر توجہ دینی چاہئے۔
تیزی سے بڑھتی ہوئی ٹیکنالوجی کے ساتھ ٹیک کمپنیوں میں کام کرنے کے مواقع اور نوجوانوں کا رجحان بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ایسے میں ٹیک کمپنیوں میں کام کرنے کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے ڈَین روجرس نامی ایک مشہور سی ای او کے یہ مشورے بہت کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ٹیک کمپنیوں میں کامیابی کے لیے ضروری مہارتوں کے بارے میں بتایا ہے۔ جو نوجوان اس شعبے میں روشن مستقبل بنانا چاہتے ہیں، وہ ان تجاویز پر عمل کر کے اپنی جگہ بنا سکتے ہیں۔معلوم ہوکہ ڈین روجرس جو اسانا کے نئے سی ای او ہیں، اس سے قبل مائیکروسافٹ، ڈیل، امیزون ویب ساروسیز، سیلز فورس اور سروس ناؤ جیسی کمپنیوں میں کام کرچکےہیں۔ان کا ماننا ہے کہ پچھلی نسل کے مقابلے میں آج کی جنریشن کیلئے سیلیکون ویلی میں نوکری حاصل کرنا نسبتاً آسان ہو گیا ہے۔
n ڈگری کے ساتھ مہارت بھی ضروری: اگر آپ بڑی ٹیک کمپنیوں میں کام کرنا چاہتے ہیں تو صرف ڈگری کافی نہیں، بلکہ عملی مہارتیں بھی ضروری ہیں۔ اس کیلئے پروجیکٹس، ٹیکنیکل اسکلز اور عملی تجربہ حاصل کرنا بہت اہم ہے۔
n چھوٹے کام سے شروعات: کریئر کی شروعات چھوٹے رولز سے کریں۔ براہِ راست بڑی کمپنی میں جانے کے بجائے مختلف ذمہ داریوں میں کام کر کے تجربہ حاصل کریں، جو آپ کو آگے بڑھنے میں مدد دے گا۔
n تجربہ کار افراد کی زیادہ مانگ: بڑی کمپنیاں ایسے امیدواروں کو ترجیح دیتی ہیں جو پہلے چھوٹی یا درمیانی کمپنیوں میں کام کر چکے ہوں۔ اس لیے پہلے تجربہ حاصل کرنا ضروری ہے۔
n ایسا ریزیومے بنائیں جسے اے آئی بھی مسترد نہ کرے: آپ کا ریزیومے ایسا ہونا چاہیے جس میں آپ کی مہارت اور تجربہ واضح ہو، تاکہ جدید اے آئی سسٹمز بھی اسے مسترد نہ کر سکیں۔ اچھی پروفائل آپ کو بڑی کمپنیوں تک لے جا سکتی ہے۔
n آہستہ آہستہ مہارتیں بڑھائیں: کسی بھی نئی مہارت کو سیکھنے میں وقت لگتا ہے، لیکن اگر آپ مسلسل سیکھتے رہیں تو بہتر نوکری اور اچھی تنخواہ خود بخود حاصل ہو جاتی ہے۔ روزانہ کچھ نیا سیکھنے کی عادت ڈالیں۔آخر میں سب سے ضروری بات ، یہ یاد رکھیں کہ کامیابی ایک دن میں نہیں ملتی، لیکن مستقل محنت، سیکھنے کا جذبہ اور صبر آپ کو ایک دن بڑی ٹیک کمپنیوں تک ضرور پہنچا دے گا۔