تعلیم مکمل ہونے کے بعد ہر نوجوان کا خواب ہوتا ہے کہ اس کے پاس محفوظ مستقبل کے لئے ایک اچھی نوکری ہو۔ ایسے ہی نوجوانوں کیلئے ایک بہترین موقع کی تفصیلات حاضر ہیں۔ یہ موقع نوٹ چھاپنے والی سرکاری کمپنی میں ملازمت کا ہے۔
انڈیا گورنمنٹ منٹ۔ تصویر:آئی این این
تعلیم مکمل ہونے کے بعد ہر نوجوان کا خواب ہوتا ہے کہ اس کے پاس محفوظ مستقبل کے لئے ایک اچھی نوکری ہو۔ ایسے ہی نوجوانوں کیلئے ایک بہترین موقع کی تفصیلات حاضر ہیں۔ یہ موقع نوٹ چھاپنے والی سرکاری کمپنی میں ملازمت کا ہے۔ حال ہی میں سیکوریٹی پرنٹنگ اینڈ منٹنگ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ کی یونٹ’انڈیا گورنمنٹ مِنٹ‘(آئی جی ایم) نے سپروائزر، جونیئر آفس اسسٹنٹ، جونیئر ہندی ٹائپسٹ سمیت مختلف عہدوں پر بھرتی کا اعلان کیا ہے۔ اہل امیدوار سرکاری ویب سائٹ igmnoida.spmcil.com پر اپلائی کر سکتے ہیں۔
nاشتہار جاری ہونے کی تاریخ:۲۸؍مارچ۲۰۲۶ء
nدرخواست کی آخری تاریخ :۲۷؍ اپریل۲۰۲۶ء
nکمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ(سی بی ٹی ): مئی/جون۲۰۲۶ء
nٹائپنگ/اسکل ٹیسٹ: جون/جولائی۲۰۲۶ء
nنتیجہ: جولائی/اگست۲۰۲۶ء
عہدوں کے لحاظ سےاسامیاں:
سپروائزر(اے ایس ایس اے آئی)۲، سپروائز ٹی او میکانیکل ۳؍اسامیاں،سپروائزر ٹی او الیکٹریکل ۲؍اسامیاں،سپروائزر ٹی او میٹالری ایک اسامی،اِنگریور اسکلپچر میٹل ور ک ایک اسامی،جونیئر آفس اسسٹنٹ ایک اسامی۔جونیئر ٹیکنشین فٹر۴۷، جونیئر ٹیکنیشین ٹرنر /کارپینٹر ۱۰،جونیئر ٹیکنیشین گولڈ اسمتھ ایک ۔جونیئر ٹیکنیشین میلٹر ۲؍اسامی۔کل اسامیاں ۹۴۔
درکار اہلیت:انجینئرنگ/ٹیکنیکل عہدوں کے لیے متعلقہ فیلڈ میں بی ای یا بی ٹیک یا بی ایس سی یا انجینئرنگ ڈگری ضروری ہے۔جونیئر آفس اسسٹنٹ کے لیے گریجویشن کے ساتھ:ہندی ٹائپنگ:۳۰؍ الفاظ فی منٹ انگریزی ٹائپنگ:۴۰ الفاظ فی منٹ جونیئر ہندی ٹائپسٹ کے لیے:گریجویشن + ہندی ٹائپنگ۳۰؍ الفاظ فی منٹ ،جونیئر ٹیکنیشن کے لیے:متعلقہ ٹریڈ میں فل ٹائم آئی ٹی آئی سرٹیفکیٹ لازمی
درخواست گزار کیلئے عمر کی حد:۱۸؍ سے۳۰؍سال (ریزرو کیٹیگری کو رعایت)
تنخواہ:۱۰؍ہزار ۷۰۰؍ روپے سے ۹۵؍ہزار ۹۱۰؍روپے ماہانہ
انتخاب کا طریقہ کار:آن لائن تحریری امتحان ہندی ٹائپنگ ٹیسٹ فائنل میرٹ لسٹ
درخواست فیس: جنرل /ای ڈبلیو ایس/او بی سی/ایس ٹی ایک ہزار روپے۔ جسمانی طور سے معذور ۲۰۰؍روپے۔
درخواست کا طریقہ :آفیشل ویب سائٹ igmnoida.spmcil.com پر جائیں’کریئر‘ سیکشن میں کلک کریںمتعلقہ ویکنسی کے سامنے’اپلائی ناؤ‘ پر کلک کریں، نیورجسٹریشن‘ کریںاپنی بنیادی معلومات درج کریںذاتی اور تعلیمی تفصیلات بھریں، ضروری دستاویزات اپلوڈ کریںفیس ادا کریں اور فارم جمع کر دیں۔
انڈیا گورنمنٹ مِنٹ (آئی جی ایم ) کیا ہے؟
یہ سیکورٹی پیپر، کرنسی نوٹ، پاسپورٹ، اسٹامپ پیپر، ڈاک ٹکٹ اور سکوں کی تیاری کا کام کرتی ہے۔ یہ ادارہ وزارتِ خزانہ کے تحت کام کرتا ہے۔اس بھرتی کے ذریعے امیدوار ایک باوقار سرکاری نوکری حاصل کر سکتے ہیں۔