• Tue, 23 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مشہور آسامی گلوکار زوبین گرگ کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں

Updated: September 23, 2025, 9:01 PM IST | New Delhi

زوبین گرگ کا انتقال۱۹؍ ستمبر کو سنگاپور میں اسکوبا ڈائیونگ حادثے میں ہوا تھا ہوا۔ان کی آخری رسومات آسام کے گاؤں کمرکوچی میں ادا کی گئیں۔ ان کے چاہنے والوں نے غم، آنکھوں میں آنسو، ان کی سریلی آواز اور بہت سی یادوں کے درمیان انہیں الوداع کیا۔

Zubeen Garg Final Rites.Photo:PTI
زوبین گرگ کی آخری رسومات۔ تصویر:پی ٹی آئی

زوبین گرگ کا انتقال۱۹؍ ستمبر کو سنگاپور میں اسکوبا ڈائیونگ حادثے میں ہوا تھا ہوا۔ان کی آخری رسومات  آسام کے گاؤں کمرکوچی میں ادا کی گئیں۔ ان کے چاہنے والوں نے غم، آنکھوں میں آنسو، ان کی سریلی آواز اور بہت سی یادوں کے درمیان انہیں الوداع کیا۔ ان سبھی  کے درمیان ان کی بیوی کو اپنے شوہر کی لاش کے پاس ہاتھ جوڑ کر بیٹھا دیکھا گیا اور پھر وہ رو پڑیں۔ زوبین گرگ کے جسد خاکی کو ان کی بہن نے نذر آتش کیا۔

یہ بھی پڑھیئے:۷۱؍ویں قومی فلم ایوارڈ: شاہ رخ ،رانی مکھرجی اوروکرانت میسی بہترین اداکار

آسام کے ہردلعزیز گلوکار زوبین گرگ کو منگل کو لاکھوں سوگواروں کی موجودگی میں آہ وبکا اور نم آنکھوں  کے درمیان سپرد آتش کردیاگیا۔ ہندی سامعین میں ’’یاعلی‘‘ گانے سے مقبولیت حاصل کرنےوالے زوبین آسام میں کسی سپراسٹار سے زیادہ مقبول تھے۔ سنگاپور میں  اسکوبا ڈائیونگ کے  دوران ان کی موت کی خبر کے بعد سے آسام سوگوار ہے۔ زوبین جنہوں  نے  ۴۰؍ زبانوں میں ۳۸؍ ہزار سے زائد گانے گائے نوجوانوں، بوڑھوں اور بچوں میں یکساں مقبول تھے۔ان کی اس مقبولیت کی وجہ  ان کے فن سے زیادہ ان کی شخصیت تھی۔ وہ سماجی سطح پر بھی اتنے ہی متحرک تھے۔ شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف  ہونےوالے مظاہروں میں زوبین گرگ آسام میں پیش پیش رہے۔ نفرت  اوراس کی سیاست کی کھل کر مخالفت کرنےوالوں میں ریاست  میں وہ نمایاں نام تھے۔ اپنی غیر معمولی مقبولیت کے باوجود   زوبین زمین سے جڑے رہے، ’آسام کا بیٹا‘ ہونے پر فخر کا اظہار کرتے رہے۔ 
 ان کی موت کی جانچ کیلئے ہونےوالے مطالبوں کی وجہ سے جسد خاکی کادوبارہ پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد منگل کو ان کی آخری رسوم آسام کے کمرکوچی گاؤں، شمالی کیرولینا میں ادا کی گئی۔ زوبین گرگ کیلئے غم، آنکھوں میں آنسو، ان کی سریلی آواز اور ڈھیر ساری یادوں کے ساتھ اپنوں نے انہیں وداعی دی۔ ان سب کے درمیان ان کی اہلیہ جسد خاکی کے قریب ہاتھ جوڑ کر بیٹھی نظر آئیں اور پھر وہ بلک کر رو پڑیں۔ گرگ  کی چِتا کو ان کی بہن پالمی نے مکھیہ گنی دی۔ اس دوران شمشان میں موجود زوبین کے مداح ان کا مشہور گانا ’مایابینی‘ گارہے تھے۔نیوز ایجنسی ’اے این آئی‘ نے اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں گوہاٹی کے اسپورٹس کمپلیکس  سے زوبین گرگ کی باڈی کو کرماکوچی شمشان گھاٹ میں لے جایا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK