جنوبی ہند کے اسٹارموہن لال دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے سرفراز۔صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے دارالحکومت میں منعقدہ ایک تقریب میں۷۱؍ویں قومی فلم ایوارڈزتقسیم کئے۔
EPAPER
Updated: September 23, 2025, 8:07 PM IST | New Delhi
جنوبی ہند کے اسٹارموہن لال دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے سرفراز۔صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے دارالحکومت میں منعقدہ ایک تقریب میں۷۱؍ویں قومی فلم ایوارڈزتقسیم کئے۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے منگل کو دارالحکومت میں منعقدہ ایک تقریب میں ۷۱؍ویں قومی فلم ایوارڈز کے تحت ملیالم سنیما کے عظیم فنکار موہن لال کو باوقار دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا۔ اس موقع پر اداکار شاہ رخ خان کو بہترین اداکار اور رانی مکھرجی کو بہترین اداکارہ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ شاہ رخ خان نے یہ ایوارڈ وکرانت میسی کے ساتھ مشترکہ طور پر حاصل کیا۔ شاہ رخ کو یہ ایوارڈ ان کی فلم جوان کے لیے جبکہ وکرانت میسی کو فلم۱۲؍ویں فیل کے لیے دیا گیا ہے۔ رانی مکھرجی کو فلم مسز چیٹرجی ورسز ناروے میں ان کی اداکاری پر بہترین اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ ملاہے۔تقریب میں بہترین ہندی فلم کا ایوارڈ فلم کٹہل - اے جیک فروٹ مسٹری کو ملا۔ یہ فلم کٹہل (جیک فروٹ) کی چوری اور اس کی برآمدگی کے بہانے طنزیہ انداز میں سماج کا جائزہ لیتی ہے جبکہ بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ۱۲؍ویں فیل کو دیا گیا۔ یہ فلم ایک گاؤں کے سادہ اور غریب طالب علم کی سچی کہانی پر مبنی ہے جو سخت محنت کے بعد انڈین پولیس سروس کے افسر کے طور پر منتخب ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے:دلخیرسلمان اور پرتھوی راج سوکمارن کی رہائش گاہوں پر چھاپے
۷۱؍ویں قومی فلم ایوارڈز کی مختصر فہرست
دادا صاحب پھالکے ایوارڈ: موہن لال،بہترین ہندی فلم : کٹہل: اے جیک فروٹ مسٹری،بہترین فیچر فلم : ۱۲؍ویں فیل،بہترین اداکار: شاہ رخ خان (جوان)، وکرانت میسی (۱۲؍ویں فیل)،بہترین اداکارہ : رانی مکھرجی (مسز چیٹرجی ورسز ناروے)،بہترین ہدایتکاری : دی کیرالا اسٹوری (سدیپتو سین)، بہترین عوامی فلم : راکی اور رانی کی پریم کہانی، بہترین تیلگو فلم : بھگونت کیسری، بہترین گجراتی فلم : وش،بہترین تمل فلم : پارکنگ،بہترین کَنڑ فلم : دی رے آف ہوپ، بہترین پس منظر گلوکارہ : شلپا راؤ (چلیّا، جوان)، بہترین پس منظر گلوکار - پریمسٹُنّا (بیبی، تیلگو)، بہترین سینماٹوگرافی : دی کیرالا اسٹوری،بہترین رقص : راکی اور رانی کی پریم کہانی (گانا: ڈھول دھماکہ)، بہترین میک اپ و کاسٹیوم ڈیزائن : سیم بہادر، خصوصی ذکر : اینمل (ری-ریکارڈنگ مکسنگ، ایم آر رادھا کرشنن)،بہترین ساؤنڈ ڈیزائن : اینمل (ہندی)،بہترین فلم نقاد - اُتپل دتہ (آسام)، بہترین ایکشن ڈائریکشن :ہنو-مین (تیلگو)۔
سینما کا مقبول ہونے کے ساتھ ساتھ عوامی مفاد میں ہونا اور بھی اچھی بات ہے: مرموم
صدر دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ مقبول فلمیں بنانا ٹھیک ہے، لیکن یہ اور بھی بہتر ہوگا کہ وہ بھی عوامی مفاد میں ہوں۔ مرمو نے منگل کو یہاں وگیان بھون میں ۷۱؍ ویں قومی فلم ایوارڈ پیش کیا۔ معروف ملیالم اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر موہن لال کو باوقار دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا۔ اداکارہ رانی مکھرجی کو بہترین اداکارہ اور اداکار شاہ رخ خان اور وکرانت میسی کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔
ہندوستانی سنیما کے موجودہ منظر نامے کا حوالہ دیتے ہوئے صدر نے کہا کہ مقبول فلمیں بنانا اچھی بات ہے، لیکن یہ اور بھی بہتر ہے کہ وہ عوامی مفاد میں بھی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو کسی نہ کسی سطح پر امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور انہوں نے خواتین پر مبنی فلمیں بنانے پر فلمسازوں کی تعریف کی۔ ہر میدان میں خواتین کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موقع ملنے پر خواتین عظیم کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ متعدد فنکار اور کاریگر فلم سازی میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں اور انہوں نے سب کو اپنی نیک تمنائیں اور مبارکباد پیش کی۔