وائرل ویڈیو میں روشن نامی شخص کو تصدیق کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وفد کے تمام اراکین کو اجتماع میں شرکت کیلئے فی کس ۳۰۰ روپے دیئے گئے تھے۔ تاحال، اس ویڈیو کی صداقت اور اس میں شامل افراد کے دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
EPAPER
Updated: May 11, 2026, 9:57 PM IST | Hyderabad
وائرل ویڈیو میں روشن نامی شخص کو تصدیق کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وفد کے تمام اراکین کو اجتماع میں شرکت کیلئے فی کس ۳۰۰ روپے دیئے گئے تھے۔ تاحال، اس ویڈیو کی صداقت اور اس میں شامل افراد کے دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو نے اتوار کو سکندرآباد میں منعقدہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی ریلی میں جمع ہجوم کی اصلیت کے حوالے سے تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ ’شمع نیوزذ‘ سے وابستہ رپورٹر عبد القدوس کی اس کلپ میں مودی کی ریلی میں شرکت کرنے والے مسلم افراد کا ایک گروپ دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں گروپ کے ۲۰ شرکاء یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ انہیں اتر پردیش سے لایا گیا ہے اور بی جے پی کے اس پروگرام میں شرکت کیلئے انہیں فی کس ۳۰۰ روپے ادا کئے گئے۔
ویڈیو میں دو برقعہ پوش خواتین الزام لگاتی ہیں کہ گروپ کے ہر فرد کو ریلی میں شرکت کیلئے اتنی ہی رقم ملی ہے۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ اس گروپ کو نچارم میں ٹھہرایا گیا تھا۔ نچارم، مشرقی حیدرآباد کا ایک علاقہ ہے جو اپنی رہائشی و صنعتی سرگرمیوں کیلئے معروف ہے۔
وائرل ویڈیو میں روشن نامی شخص، جس نے خود کو گروپ لیڈر بتایا، کو تصدیق کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وفد کے تمام اراکین کو اجتماع میں شرکت کیلئے فی کس ۳۰۰ روپے دیئے گئے تھے۔ تاحال، اس ویڈیو کی صداقت اور اس میں شامل افراد کے دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
ویڈیو میں لگائے گئے الزامات کے حوالے سے بی جے پی کی جانب سے بھی کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ یہ ریلی تلنگانہ میں مستقبل کے انتخابات سے قبل بی جے پی کی سیاسی رسائی کی مہم کا حصہ تھی۔ واضح رہے کہ پارٹی ریاست میں اپنی موجودگی کو وسعت دینے کی کوشش کر رہی ہے۔
اس وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ اپوزیشن حلقوں نے سیاسی ریلیوں کیلئے ہجوم اکٹھا کرنے کے مبینہ طریقوں پر سوال اٹھایا ہے، جبکہ بی جے پی کے حامیوں نے احتیاط برتنے اور نتائج اخذ کرنے سے پہلے دعوؤں کی تصدیق کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ورک فرام ہوم اپیل پر کارتی چدمبرم نے مودی سے پارلیمنٹ کے اجلاس کا مطالبہ کیا
سکندرآباد ریلی سے مودی کا خطاب
سکندرآباد کے پریڈ گراؤنڈ میں پروگرام کے دوران پارٹی کارکنوں اور حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے اعتماد کا اظہار کیا کہ بی جے پی بالآخر تلنگانہ میں حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کانگریس اور بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) دونوں پر خاندانی سیاست کو فروغ دینے اور عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکامی کا الزام لگایا۔ وزیرِ اعظم نے مغربی بنگال میں بی جے پی کی حالیہ انتخابی کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس جیت نے تلنگانہ سمیت ملک بھر کے پارٹی کارکنوں میں نیا جوش بھر دیا ہے۔