• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

فردین خان کی اپنا کریئر ختم کردینے والے ہدایتکار کے ساتھ پردۂ سیمیں پر واپسی

Updated: August 13, 2024, 10:32 PM IST | Mumbai

۲۰۱۰ء میں فردین خان کی آخری فلم ’’دلہا مل گیا‘‘ ریلیز ہوئی تھی جو باکس آفس پر فلاپ ہوگئی تھی۔ اس فلم کے ہدایتکار مدثر عزیز تھے۔ تاہم، فردین اب ۱۴؍ سال بعد ’’کھیل کھیل میں‘‘ کے ساتھ پردہ سیمیں پر لوٹ رہے ہیں۔ اس فلم کے ہدایتکار بھی مدثر عزیز ہیں۔

The cast of the film while Mudassar Aziz can be seen next. Image: X
فلم کی کاسٹ جبکہ آگے مدثر عزیز کو دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: ایکس

فردین خان ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد پردۂ سیمیں پر فلم ’’کھیل کھیل میں‘‘ کے ذریعے لوٹ رہے ہیں۔ اکشے کمار کے ساتھ اس کامیڈی ڈراما فلم میں فردین خان ۱۴؍ سال بعد بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔ آخری بار فردین خان کو پردہ سیمیں پر ۲۰۱۰ء میں فلم ’’دلہا مل گیا‘‘ میں دیکھا گیا تھا جس میں سشمیتاسین اور شاہ رخ خان مہمان اداکار کے طور پر نظر آئے تھے۔ رومانوی کامیڈی ڈراما فلم کے ہدایتکار مدثر عزیز تھے، اور یہی فلم فردین خان کے کریئر کی آخری فلم ثابت ہوئی تھی۔ بطور ہدایتکار مدثر عزیز کی یہ پہلی فلم تھی جو باکس آفس پر فلاپ ہوگئی تھی۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Fardeen F Khan (@fardeenfkhan)

اتفاق سے ۱۴؍ سال بعد فردین خان مدثر عزیز کی ہدایت کاری میں، ’’کھیل کھیل میں‘‘ کے ساتھ واپسی کر رہے ہیں۔ تاہم، بڑا فرق یہ ہے کہ اب مدثر عزیز کو ۴؍ فلموں کا تجربہ ہے جن میں سے ۲؍ باکس آفس پر کامیاب رہی ہیں۔ ان کی آخری فلم ’’پتی، پتنی اور وہ‘‘ نے عالمی باکس آفس پر ۱۰۰؍ کروڑ سے زیادہ روپے کمائے تھے۔ ’’کھیل کھیل میں‘‘ کے ذریعے مدثر عزیز، فردین خان کے کریئر کو دوبارہ زندہ کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ڈیڈپول اینڈ وولورین: ۲۰۲۴ء کی ایک بلین ڈالر کمانے والی دوسری فلم

فلم کی ریلیز سے دو دن قبل فردین خان نے انسٹاگرام پر پردے کے پیچھے کی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک بڑا کیپشن لکھا جس میں انہوں نے فلم کے متعلق چند باتیں بتائی ہیں۔ اس فلم میں فردین خان اور اکشے کمار کے علاوہ وانی کپور، تاپسی پنو، ایمی ورک، پرگیہ جیسوال اور آدتیہ سیل بھی نظر آئیں گے۔ یہ فلم ۱۵؍ اگست کو جان ابراہم اور شروری کی ’’ویدا‘‘ اور راج کمار راؤ اور شردھا کپور کی ’’استری۲‘‘ سے ٹکرائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK