Inquilab Logo Happiest Places to Work

فرحان اختر کی ’’۱۲۰؍ بہادر‘‘ کا ٹیزر جاری

Updated: August 05, 2025, 8:59 PM IST | Mumbai

’’۱۲۰؍ بہادر‘‘ کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا ہے جس میں فرحان اختر نے میجر شیطان سنگھ بھکتی کا کردار نبھایا ہے۔

 "120 Bahadur" will be released in cinemas on November 21, 2025. Photo: INN
’’۱۲۰؍بہادر‘‘ ۲۱؍ نومبر ۲۰۲۵ء کوسنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ تصویر: آئی این این

فرحان اختر کی فلم ’’۱۲۰؍ بہادر‘‘ کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا ہے جس میں ہندوستان اور چین کی جنگ کے دوران ریزانگ لا کی جنگ کی منظر کشی کی گئی ہے۔ آج فلمسازوں نے فلم کا ٹیزر ریلیز کیا ہے جو مداحوں میں ملک کے تئیں حب الوطنی کےجذبات کو دوبارہ اجاگر کرے گا۔ 

 

’’۱۲۰؍ بہادر‘‘ کا ٹیزر
اس ٹیزر نے سوال قائم کیا ہے کہ ۱۸؍نومبر کو ریزانگ لا میں کیا ہوا تھا۔ اس کے بعد ہندوستانی اور چینی فوجی دستے کو لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔فرحان اختر اس فلم میں پرم ویکر چکر یافتہ شیطان سنگھ کا بھکتی کاکردار نبھائیں گے۔ ۲؍ منٹ ۸؍ سیکنڈ پرمبنی ٹیزر میں ہندوستان کے ۱۲۰؍ فوجیوں کی بہادری کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں جنہوں نے ۳؍ ہزار چینی فوجی دستےسے جنگ کی تھی۔ اسے سینو ہندوستانی جنگ کے اہم واقعات میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ فرحان اختر، جنہوں نے میجر شیطان سنگھ بھکتی کا کردار نبھایا ہے،کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ ’’مجھے پیچھے ہٹنا منظور نہیں ہے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: ’’سپرمین‘‘: ۲۰۰۸ء کے بعد پہلی بار ڈی سی، مارول کو پچھاڑنے میں کامیاب

کچھ ’’۱۲۰؍ بہادر‘‘ کے متعلق
’’۱۲۰؍ بہادر‘‘ کی ہدایتکاری رضی گھائی نے کی ہےجبکہ اس میں فرحان اختر، امیت چندر اور رتیش سدھوانی نے کلیدی کردار نبھائے ہیں۔ علاوہ ازیں رشی کھنہ، ووین بھٹینہ، انکیت سواچ، دھنویر سنگھ اور صاحب شرما نے بھی اہم کردار ادا کئے ہیں۔سمیت ارورہ اورراجیو مینن نےفلم کی کہانی لکھی ہے اور امیت ترویدی نے موسیقی ترتیب دی ہے۔ یہ فلم ۲۱؍ نومبر ۲۰۲۵ءمیں سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK