Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’سپرمین‘‘: ۲۰۰۸ء کے بعد پہلی بار ڈی سی، مارول کو پچھاڑنے میں کامیاب

Updated: August 05, 2025, 5:07 PM IST | Mumbai

جیمس گن کی ’’سپرمین‘‘ ۲۰۰۸ء نے مارول اسٹوڈیو کی سال کی سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ یاد رہے کہ ’’سپرمین‘‘ نے باکس آفس پر اب تک ۵۵۰؍ ڈالر کا کاروبار کیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

جیمس گن کے ڈی سی یونیورس کی پہلی فلم ’’سپرمین‘‘ نے باکس آفس پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ یہ  مداحوں اور فلم ناقدین کی پسندیدہ فلم بن گئی ہے ۔ ’’سپرمین‘‘ نے گھریلو باکس آفس پرزیک سنائیڈر کی فلم ’’مین آف اسٹیل‘‘ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ عالمی باکس آفس پر ’’سپرمین‘‘ نے ۵۵۰؍ ملین ڈالر کا کاروبار کر لیا ہے جبکہ سنیما گھروں میں اپنے رن ٹائم کے آخر تک ۶۴۰؍ تا ۶۸۰؍ ملین ڈالر تک کا مجموعی کاروبار کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: پرینکا چوپڑہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’لو اینڈ وار‘‘ میں نظرنہیں آئیں گی

ڈی سی یونیورس نے ۱۷؍ برسوں میں پہلی مرتبہ مارول کی سال کی سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم کا ریکارڈ توڑ دیا

۲۰۰۸ءسے اب تک یہ ۱۷؍ برسوں میں پہلی مرتبہ ہے جب مارول کی بہت سی فلموں کی ریلیز کے باوجود ڈی سی یونیورس باکس آفس پر راج کر رہا ہے۔ ’’سپرمین‘‘ امسال کے آخر تک مارول اسٹوڈیو کی فلموں ’’دی فنٹاسٹک ٹور: فرسٹ اسٹیپس‘‘، ’’تھنڈر بولٹس‘‘ اور ’’کیپٹن امریکہ: بریو نیو ورلڈ‘‘ کا ریکارڈتوڑ سکتی ہے۔ آخری مرتبہ ۲۰۰۸ء میں ڈی سی یونیورس کی فلم نے مارول کی فلم سے زیادہ کا کاروبار کیا تھا۔ ’’دی ڈارک نائٹ‘‘ ایک ملین ڈالر کا کاروبار کرتے ہوئے سال کی سب سےزیادہ کاروبار کرنے والی فلم بن گئی تھی اور ایم سی یو کی تمام فلموں کو پچھاڑ دیا تھا جن میں ’’آئرن مین‘‘ اور ’’دی انکیریڈیبل ہلک‘‘ بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ٹام کروز کی ’’مشن: امپاسبل ۸‘‘ پرائم ویڈیو پر ۱۹؍ اگست کو ریلیز ہوگی

 ۲۰۲۵ء میں ڈی سی بمقابلہ مارول اسٹوڈیو کی فلموں کی باکس آفس رینکنگ  
(۱) سپرمین: ۶۴۰؍ تا ۶۸۰؍ ملین ڈالر
(۲) دی فنٹاسٹک ٹورـ:فرسٹ اسٹیپس(۵۲۰؍ ملین تا ۵۷۰؍ ملین ڈالر) (عالمی باکس آفس پر اندازاً کاروبار)
(۳) کیپٹن امریکہـ: بریو نیو ورلڈ: ۴۱۵؍ ملین ڈالر 
(۴) تھنڈر بولٹس:۴۰ء۳۸۲؍ ملین ڈالر
فی الحال ’’سپرمین‘‘ امریکی باکس آفس پر سال کی چوتھی سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم ہے جبکہ یہ اگلے کچھ دنوں میں ’’جراسک ورلڈ ری برتھ‘‘ کو پچھاڑتے ہوئے تیسری جگہ حاصل کر سکتی ہے۔’’سپرمین‘‘ کے بعد ڈی سی اسٹوڈیو کی اگلی فلم ’’پیس میکر‘‘ کا سیزن ۲؍ ہوگی جو ۲۱؍ اگست ۲۰۲۵ءکو ریلیز ہوگی۔ اس کے بعد’’سپرل ‘‘ ۲۶؍ جون ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK