پاکستانی اداکار فواد خان اور ہندوستانی اداکارہ وانی کپور کی فلم ’’عبیر گلال‘‘ نئی تاریخ(۲۹؍ اگست ۲۰۲۵ء) کے ساتھ ہندوستان کو چھوڑ کر دنیا بھر میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
EPAPER
Updated: August 12, 2025, 6:03 PM IST | Mumbai
پاکستانی اداکار فواد خان اور ہندوستانی اداکارہ وانی کپور کی فلم ’’عبیر گلال‘‘ نئی تاریخ(۲۹؍ اگست ۲۰۲۵ء) کے ساتھ ہندوستان کو چھوڑ کر دنیا بھر میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
پاکستانی اسٹار فواد خان رومانٹک کامیڈی فلم’’ عبیر گلال ‘‘کے ذریعے ہندوستانی فلموں میں واپسی کر رہے تھے جس میں ان کے ساتھ وانی کپور بھی مرکزی کردار میں تھیں۔ تاہم، یہ فلم اس وقت بڑے تنازع میں گھر گئی جب پاکستان کے دہشت گردوں نے جموں کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر حملہ کر کے۲۶؍ بے گناہ شہریوں کو قتل کر دیا۔ اس واقعے کے بعد فلم کی ریلیز میں مشکلات آئیں اور اس پر پابندی لگ گئی، جس کے نتیجے میں ۹؍ مئی کی طے شدہ ریلیز منسوخ کر دی گئی۔
’’عبیر گلال‘‘ کی دنیا بھر میں ریلیز کی نئی تاریخ، ہندوستان شامل نہیں
دہشت گرد حملے کے کئی ماہ بعد، مختلف اسپیلنگ کے ساتھ فلم عبیر گلال کی نئی عالمی ریلیز کی تاریخ۲۹؍ اگست۲۰۲۵ء مقرر کر دی گئی ہے۔ تاہم، پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، بالکل اسی طرح جیسے دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی متنازع پنجابی فلم ’’سردار جی۳‘‘ ہندوستان میں ریلیز نہیں ہوئی، عبیر گلال بھی ہندوستان میں سینما گھروں کی زینت نہیں بنے گی۔
یہ بھی پڑھئے: ’’قلی‘‘ کے میوزک کمپوزر انیردھ نے تخلیقی رکاوٹ دور کرنے کیلئے اے آئی کی مدد لی
فلم ۷۵؍ ممالک میں ریلیز کی جائے گی
خبر رساں ادارے کو ایک ذریعے نے بتایا:’’عبیر گلال‘‘۲۹؍ اگست کو دنیا بھر میں ریلیز ہو رہی ہے سوائے ہندوستان کے۔ یہ۷۵؍ ممالک میں ریلیز ہو رہی ہے جیسے برطانیہ، یو اے ای، امریکہ، کنیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ۔ ‘‘
’’عبیر گلال‘‘ کی کاسٹ
فواد خان اور وانی کپور کے علاوہ فلم میں ردھی ڈوگرا، لیزا ہیڈن، فریدہ جلال، سونی رازدان اور پرمیت سیٹھی سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ اسے آرتی ایس۔ بگڈی نے ڈائریکٹ کیا ہے جنہوں نے اسے مگھنا سنگھی کے ساتھ مل کر لکھا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: فوادخان کی فلم’عبیرگلا ل‘ کا میوزک ہندوستان میں مخالفت کے بعد دبئی میں لانچ ہوگا
دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی’’سردار جی۳‘‘ نے اوورسیز باکس آفس کے ریکارڈ توڑ دیئے
اس سے قبل، دلجیت دوسانجھ کی متنازع فلم ہندوستان میں ریلیز نہیں کی گئی کیونکہ اس میں پاکستانی اداکارہ اور انفلوئنسر ہانیہ عامر موجود تھیں۔ ’’سردار جی۳‘‘ نے پاکستان میں تقریباً تمام ریکارڈ توڑ دیئے اور اس وقت ملک کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے پہلی پوزیشن پر فواد خان اور ماہرہ خان کی’’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘‘ہے۔ یہ فلم پنجابی زبان میں بننے والی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندوستانی فلم بھی بن گئی ہے، جس نے ’’جٹ اینڈ جولئیٹ۳‘‘ کو اوورسیز باکس آفس پر پیچھے چھوڑ دیا۔