Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ۶؍ستمبر کو فلم ’شعلے‘ کا خصوصی پریمئر ہوگا

Updated: August 11, 2025, 1:08 PM IST | Agency | Mumbai

 رمیش سپی کی ہدایت کاری والی بلاک بسٹر فلم شعلے کا۶؍ستمبر کو ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ٹی آئی ایف ایف) میں خصوصی پریمئر ہوگا۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

 رمیش سپی کی ہدایت کاری والی بلاک بسٹر فلم شعلے کا۶؍ستمبر کو ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ٹی آئی ایف ایف) میں خصوصی پریمئر ہوگا۔ شعلے، ہندوستانی سنیما کی تاریخ کی ایک بلاک بسٹر فلم ہے جو ۱۵؍اگست ۱۹۷۵ءکو ریلیز ہوئی تھی۔ فلم شعلے اگلے ہفتےاپنی ریلیزکے ۵۰؍سال مکمل کر رہی ہے۔ فلم شعلے کی ۵۰؍ویں سالگرہ کے موقع پر فلم ہیریٹیج فاؤنڈیشن نے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اس فلم کو ’۴؍کے‘ورژن میں دوبارہ ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلم ہیریٹیج فاؤنڈیشن نے سوشل میڈیا پر شعلے کے’۴کے‘ ری اسٹورڈ  ورژن کے شمالی امریکہ کے پریمئرکا اعلان کیا۔ فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے فاؤنڈیشن نے لکھا ’رمیش سپی کی ہدایت کاری میں بنی بہترین فلم ’شعلے‘ ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے شمالی امریکہ کےپریمئرکے ساتھ ۵۰؍سال مکمل کر رہی ہے۔ یہ خصوصی اسکریننگ ۶؍ستمبر ۲۰۲۵ء کو ۱۸۰۰؍نشستوں والے رائے تھامسن ہال میں ایک شاندار تقریب میں ہوگی۔جی پی  سپی اور رمیش سپی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’شعلے‘۵۰؍ سال قبل ریلیز ہوئی تھی اور ممبئی کے منروا تھیٹر میں مسلسل ۵؍ سال تک چلی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK